कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئیدالمسلمین پرائمری اسکول میں ‘بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی منتھ’ اور ‘بیسٹ ٹیچر آف دی منتھ’ کے اعزازات سے نوازا گیا

پربھنی:7؍اگست(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) 4 اگست 2025: موئید المسلمین پرائمری اسکول میں اسمبلی کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور ایک بہترین استاد کو ماہِ اگست کے اعزازات سے نوازا گیا۔اسکول کی جانب اول تا ہفتم ہر ایک جماعت سے ایک طالب علم جو تعلیمی، اخلاقی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ مظاہرہ کرتے ہیں ان طلباء کو "بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی منتھ” کا بیج (Badge)دیا گیا۔منتخب طلباء کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنا بیج باقاعدگی سے روزانہ اپنے کندھے پر لگائیں یہ ان کی شناخت اور عزت کی علامت ہے۔ اس ماہ کے”بیسٹ ٹیچر آف دی منتھ” کا اعزاز جناب **خواجہ کامران خواجہ كليم* سر کو عطا کیا گیا۔بیجز اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ کی موجودگی میں طلبا ءکو نوازے گئے۔ آخر میں صدرِ مدرس جناب عبدالباسط سر نے کامیاب طلباء اور استاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:اپنی کامیابی کو مستقل مزاجی سے مضبوط کریں، اور ہر دن کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ رکھیں۔یہی کامیاب طالب علم اور استاد کی پہچان ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے