कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھائی بہن : محبت کا ایک شاہکار سرمایہ

از قلم :فضیل اختر قاسمی بھیروی

حق جل مجدہ کی گراں بہا، بے حد و بے انتہا اور لامتناہی نعمتوں میں سے ایک اہم نعمت بھائی اور بہن کا رشتہ ہے۔ خدائے بزرگ و برتر نے اس عظیم اور پاکیزہ رشتہ کو جس زاویے سے منطبق کیا ہوا ہے وہ بالکل نمایاں اور انوکھا ہے۔
زندگی میں رشتے ناطے کا یہ عظیم الشان سرمایہ بہت ہی انمول اور قیمتی ہوتا ہے۔ ان کی حفاظت کسی بیش سرمائے سے کم نہیں ہوتی۔اگر خونی رشتوں کی بات کریں تو ان کی اہمیت و افادیت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے؟
کہا جاتا ہے کہ وہ لوگ بہت ہی نصیبہ ور اور خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے پاس رشتے ناطے ہوتے ہیں، اپنوں کا ساتھ ہوتا ہے۔
کیونکہ خونی رشتے حق جل مجدہ کا بے حد خوب صورت اور قیمتی تحفہ ہیں جن کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔ ایسے کئی رشتے ہوتے ہیں اور ان ہی رشتوں میں ایک رشتہ ’’بھائی بہن‘‘ کا بھی ہوتا ہے۔جوپیار،محبت،اپنائیت اور خلوص سے لبریز اور پُر ہوتا ہے۔
بہن کا پیار جدائی سے کم نہیں ہوتا
اگر وہ دور بھی جائے تو غم نہیں ہوتا
جدائی کے لمحات انسان کو دکھی کردیتے ہیں۔ اس کیفیت کا اندازہ وہ لگا سکتے ہیں جو کبھی خود اس مرحلے سے گزرے ہوں۔ بہن بھائی کا رشتہ بہت ہی محبت اور پر خلوص ہوتا ہے۔ بہنیں اپنی معصومانہ اور پیار بھری باتوں سے پورے گھر میں خوشیاں بکھیر دیتی ہیں ۔ اور اپنی شوخی پن شرارتوں سے گھر کے آنگن کو مہکاتی ہیں۔اگرچہ کچھ عرصہ بعد بہنیں اپنے گھروں میں خوش اور بھائی اپنے گھروں میں خوش ہو جاتے ہیں لیکن جدائی کے یہ لمحات بڑے ہی دل سوز و دل گداز اور قیامت کی طرح سخت ہوتے ہیں جس کے اثرات کافی دنوں تک نمایاں اور ظاہر رہتے ہیں۔ بہن کی اس جدائی سے چہرے کی خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں ، لیکن کچھ دنوں بعد یہ اداسی خوشی میں تبدل ہو جاتی ہے۔ اپنے گھر میں گھل مل جاتی ہے مزید زندگی اسی ڈگر پر راونہ ہوجاتی ہے، زندگی شاید اسی کا نام ہے۔
خوشی ، غم اور جدائی کو اگر زندگی سے نکالا جائے تو زندگی بے معنی ہوجائے گی ۔ اور جب زندگی بے معنی ہو جائے تو جینے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے ۔
قدرتی طور پر بہن بھائی کے درمیان ذہنی ہم آہنگی اور پیار و محبت پائی جاتی ہے۔ اگر بہنیں اپنے بھائیوں کے لئے دعائیں اور قربانیاں دیتی ہے تو بھائی بھی اپنی بہنوں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرتے۔ بہنیں بڑی محبت سے اپنی بھائیوں کی بکھری چیزیں ترتیب اور سلیقے سے رکھتی ہیں۔بھائیوں کے پسند و ناپسند کا خیال رکھتی ہیں باوجود اس کے اگر کسی بات پر بہن روٹھ بھی جائے تو بھائی سے یہ ناراضگی زیادہ دیر تک برداشت نہیں ہوتی اور بڑی چاہت سے اُسے مناتے ہیں۔ بھائیوں اور بہنوں کی نوک جھونک اور چھوٹی موٹی لڑائیاں تو اس تعلق کا خاص حصہ ہوتا ہے اور یہی سب اس خوبصورت رشتے کی رونق ہیں۔
پس خوش نصیب ہے وہ بھائی جو اپنی بہنوں کے ہر جائز خوشیوں کے امین ہیں ۔ جو اپنی بہنوں کا ہر طرح خیال رکھتے ہیں ۔ ان کو بوجھ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے انمول تحفہ سمجھتے ہیں اور ہروقت ایس کوشش میں ہوتے ہیں کہ کس طرح اپنی بہنوں کو خوشیاں دیں اوران کے لئے آسانیاں اور سہولیات کا باعث بنیں،اور بہت ہی خوش نصیب ہیں وہ بہنیں جن کے بھائی موجودہ مادی زندگی میں بھی ان کو بوجھ نہیں مانتے بلکہ ان کو ہر طرح سے اپنے قلب کا محور بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے نہاں خانوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ ان کے تمام تر دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ اور زندگی کے ہر موڑ پر ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ بہنیں بھائیوں کو دعائیں ہی دے سکتی ہیں جو ان کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے ۔ اور خوش قسمت بھائیوں کو یہ سرمایہ ملتا رہتا ہے ۔ اور بدبخت بھائی اس قیمتی سرمائے سے محروم ہوتے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ بہن گھروں کے اندر ماں کا روپ ہوتی ہے، گھر کے سارے کام کاج خود کرتی ہے برتن دھلنے سے لیکر کپڑا دھلنے تک حتی کہ ماں کہ طرح وہ بھی اپنے بھائی کے لیے بھوکی رہ جانا گوارہ کرلیتی ہے لیکن بھائی کو بھوکا سلانا برداشت نہیں کرتی ہے۔
حضور رب جب بھی ہاتھ اٹھے، دعا یہی میرے لب سے نکلی
میرے خدایا میری بہن کو، ہمیشہ رکھنا گلاب جیسا
ذات باری تعالیٰ بھائی بہن کا پیار ، الفت و محبت ہمیں خصوصا اپنی بہنوں کی عزت اور قدر دانی کی توفیق ارزانی نصیب فرمائے آمیــــــن ثــم آمیــــــن۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے