कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انّابھاؤ ساٹھے کی یومِ پیدائش پر شجرکاری اور اعزازی تقریب کا انعقاد

پونے:3؍اگست ( راست) بروز ہفتہ، مورخہ ۲ اگست ۲۰۲۵ ، متحدہ مہاراشٹر تحریک کے رہنما، دلت مصنف اور سماجی مصلح محترم انّابھاؤ ساٹھے جی کی ۱۰۵ویں یومِ پیدائش کے موقع پر، بوپُوڑی اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ، پاتاسی بائی موہن لال چھاجیڈ ای-لرننگ اسکول، ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن پرشالہ، ڈاکٹر ذاکر حسین ۷۹ جی اردو پرائمری اسکول، بوپُوڑی، پُونے – ۴۱۱۰۲۰ کے اشتراک اور عالی جناب وجے رمیش ڈھونے و محترمہ انکیتا وجے ڈھونے کی "ون وردھنی فاؤنڈیشن” کے زیر انصرام "ایک پیڑ _ ماں کے نام” اس سرگرمی کے تحت شجرکاری پروگرام کا نہایت جوش و خروش سے انعقاد عمل میں آیا۔شجرکاری پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی، جناب آنند چندرکانت چھاجیڈ صاحب، سابق کارپوریٹر بوپُوڑی، نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ اس کیمپس کے تمام طلبا نے بھرپور جذبے اور جوش سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔شجر کاری کے پروگرام میں بطور مہمان اعزازی محترم ڈٹھے صاحب، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر، کھڑکی پولیس اسٹیشن ، دتاتریہ گھینند سر (پرنسپل ای-لرننگ اسکول ) شبانہ رضوان عرب میڈم (پرنسپل اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ) وِملا واگھمارے میڈم (پرنسپل ڈاکٹر س.را. پرشالہ) اور روبینہ مُلانی میڈم (پرنسپل ۷۹ جی اردو پرائمری اسکول ) معززین موجود تھے ۔اسی سلسلے میں، پاتاسی بائی موہن لال چھاجیڈ ای-لرننگ اسکول کے آڈیٹوریم میں، بے لوث سماجی خدمات کرنے والے سماجی خدمت گزاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تہنیتی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جن سماجی خدمت گزاروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا اعزاز کیا گیا اُن میں انل راؤ بھیسے، سابق منتخب کارپوریٹر کریم لالا شیخ، اکبر بھائی شیخ، شیواجی آنگرے، ساجد بھائی شیخ، سمیر نائک، امیت جاویر، وجے جادھو، اور انکش ساٹھے شامل ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے