कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں نسل کشی کا 666 واں روز، عالمی بے حسی میں بے گناہوں کا بے رحمانہ قتل عام جاری

غزہ :2؍اگست:غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری بدترین نسل کشی آج اپنے 666ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج فضائی اور زمینی حملوں کے ذریعے امریکہ کی کھلی سیاسی اور عسکری پشت پناہی سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ دنیا کی مجرمانہ خاموشی اور بین الاقوامی برادری کی بے حسی اس درندگی کو مزید بے لگام کر رہی ہے۔قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے شدید بمباری، مہاجرین پر حملے اور قحط کے شکار فلسطینیوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔ ان مظالم کا شکار دو ملین سے زائد افراد بدترین نقل مکانی کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
تازہ ترین صورتحال
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق آج صبح قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔نصیرات میں واقع ہسپتالِ العودہ نے پانچ شہدا اور چھتیس زخمیوں کو وصول کیا جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ افراد وسطی غزہ کے وادی غزہ کے علاقے میں شارع صلاح الدین پر قائم امدادی مرکز کے قریب، قابض افواج کی بمباری کا نشانہ بنے۔رفح کے مواصی علاقے میں امریکی امدادی مرکز کے قریب قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نامعلوم فلسطینی شہید اور پچیس زخمی ہسپتال گئے۔غزہ شہر میں واقع ہسپتال الحلو میں 17 سالہ بچہ عاطف ابو خاطر بھوک اور شدید غذائی قلت کے باعث دم توڑ گیا۔وسطی غزہ کی الزوایدہ بستی کے مغرب میں قابض اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوا۔خانیونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں ایک معصوم شیر خوار بچہ شدید غذائی قلت کے باعث دم توڑ گیا۔آج صبح قابض اسرائیلی افواج نے خانیونس کے شمال مغرب میں واقع سجن اصدا کے اردگرد کی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔اسی مقام پر قابض فوج نے ایک خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ہنا ابو حمرہ اور اس کی بیٹی رنا رمزی ابو حمرہ شہید ہو گئیں۔خان یونس کے شمال میں واقع صنعتی چوک کے قریب قابض ڈرون طیارے نے مہاجرین کے خیموں پر بم گرایا جس سے تین نوجوان شہید ہو گئے۔ ان میں احمد صلاح اسماعیل سمور، ایوب صلاح اسماعیل سمور اور انس عطا مسعود سمور شامل ہیں۔الزوایدہ بستی میں ایک گھر پر قابض طیارے کے حملے میں حامد ابراہیم القریناوی ان کی اہلیہ اور تین معصوم بچے شہید ہو گئے۔غزہ شہر کے مغرب میں شارع عائدیہ میں ایک رہائشی فلیٹ پر بمباری میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
نسل کشی کا تسلسل
قابض اسرائیل کی جانب سے امریکہ کی مکمل پشت پناہی سے جاری اس نسل کشی کی جنگ نے تاحال، وزارت صحت کے مطابق، 60 ہزار 332 شہدا اور 1 لاکھ 47 ہزار 643 زخمیوں کو جنم دیا ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں، جبکہ درجنوں افراد قحط سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو ملین سے زائد فلسطینی بدترین نقل مکانی، بھوک، بمباری اور تباہی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔18 مارچ سنہ2025 کو قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے انکار کے بعد 9163 فلسطینی شہید اور 35 ہزار 602 زخمی ہوئے۔27 مئی سنہ2025 سے جب قابض افواج نے امدادی مراکز کو موت کے جال میں بدلنا شروع کیا، اب تک 1383 فلسطینی شہید، 9218 زخمی اور 45 لاپتا ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی-امریکی ساختہ نام نہاد غزہ ہیومنیٹیرین فانڈیشن کو استعمال کر کے فلسطینیوں کو جھوٹی انسانی ہمدردی کی آڑ میں ذلت و ہلاکت کی راہ پر دھکیلا جا رہا ہے۔قحط اور غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 162 ہو چکی ہے، جن میں 92 معصوم بچے شامل ہیں۔قابض اسرائیلی افواج نے 1,590 طبی اہلکار، 115 سول ڈیفنس اہلکار، 220 صحافی اور 754 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا ہے، جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔اب تک 15 ہزار سے زائد اجتماعی قتل عام کے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں 14 ہزار سے زائد فلسطینی خاندان متاثر ہوئے۔ ان میں سے 2500 خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے۔حکومتی میڈیا دفتر اور اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق، غزہ کی 88 فیصد سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ مالی نقصان 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قابض افواج نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔اب تک 149 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ، 369 جزوی طور پر متاثر، 828 مساجد مکمل طور پر مسمار اور 167 مساجد جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، 19 قبرستان بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے