किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی ایڈ (او ڈی ایل)25 _ -2023 بیچ کی الودائی تقریب

ممبئی:2؍اگست (تسنیم کوثر عبدالمنان شیخ) مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرام مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن، چھترپتی سنبھاجی نگر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے تحت چلائے جانے والے دورانِ ملازمت بی ایڈ کورس کے زیر تربیت اساتذہ کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ عمران رمضان نے فرمائی، بطور مہمانِ خصوصی سینٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ شکیل مجید اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ موجود تھیں۔ملازمت میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے دورانِ ملازمت بی ایڈ تربیت حاصل کرنے کا سنہری موقع حاصل ہوتا ہے۔ تعلیمی سال25 _2023 کے دوران مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم کے اساتذہ نے اس کورس میں داخلہ لیا تھا۔ اس بیچ کے چوتھے سمسٹر کی ورکشاپ کے اختتام پر بروز بدھ بتاریخ 30جولائی 2025 کو یہ تقریب منعقد کی گئی۔پروگرام کا آغاز حافظ بشیر کے خوش الحان تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ نعت شریف شیخ کامران نے پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا بعد ازاں تعارفی کلمات مختصر مگر جامع انداز میں فاطمہ انعامدار نے پیش کیے۔تقریب میں زیر تربیت اساتذہ شیخ نصیر احمد ،شیخ طیب تاج محمد ،فہیم انعامدار، تبسم ہاشمی اور ام الخیر فاطمہ، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن میں سیر حاصل معلومات کے ساتھ معیاری تعلیم کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ شکیل مجید نے اس موقع پر یقین دلایا کہ کالج ہمیشہ ڈاکٹر رفیق زکریا کے طے کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہو کر سماجی و تعلیمی ترقی کا کام جاری رکھے گا، اور تربیت کے ذریعے معیاری و مہارت پر مبنی اساتذہ کی تیاری کی کوشش کی جاتی رہے گی۔ صدر جلسہ پرنسپل ڈاکٹر شیخ عمران رمضان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ کے لیے مختلف مہارتیں اور علم حاصل کرنا ضروری ہے، اور ٹیکنالوجی سے واقف ہونا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی زبان جیسے کہ اردو یا مراٹھی پڑھانے والے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بغیر ہچکچاہٹ کے ان زبانوں پر عبور حاصل کریں۔ اور طلبہ میں ان زبانوں کے تعلق سے اعتماد پیدا کریں ںساتھ ہی ساتھ تربیتی اساتذہ کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔اس موقع پر مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن کے تمام اساتذہ، زیر تربیت اساتذہ اوردیگر معزز اساتذہ کرام پروفیسر انصاری خورشید احمد، ڈاکٹر مرزا محفوظ بیگ، محترمہ خان وحیدہ ہارون، ڈاکٹر شیخ کاشف انجم، ڈاکٹر شیخ تہیمینہ ناز، ڈاکٹر خان زینت مظفر، ڈاکٹر تنویر حبیب، ڈاکٹر شیخ سبحان حسن، جناب عبدالرحیم کھاٹیک،سید رضوان الدین، انعامدار عتیق احمد، جناب حسن الزماں خان، ڈاکٹر سارہ احمداللہ، محترمہ شیبہ عرشی گولنداز، محترمہ مرزا حمیرا بتول نے بطور خاص شرکت فرما کر پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا ۔ پورے پروگرام کی نظامت عمران منور اور یاسمین فاطمہ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ صفی اللہ خان کے اظہارِ تشکر کے بعد یہ کامیاب پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے