किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: فیڈریشن آف حج پِلگرِمز سوشَل ورکرز آف مہاراشٹرا کا مطالبہ

اورنگ آباد:28 جولائی(پریس ریلیز): حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 7 جولائی 2025 سے حج 2026 ءکے لیے درخواست فارم بھرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا اور 31 جولائی 2025 تک فارم بھرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر سے تقریباً 80 ہزار درخواستیں موصول ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔فیڈریشن آف حج پِلگرِمز سوشَل ورکرز آف مہاراشٹر نے کرن رجیجو، وزیر برائے اقلیتی امور اور شاہ نواز چیف ایگزیکٹیو آفیسرحج کمیٹی آف انڈیا کو ایک مکتوب کے ذریعے حج درخواست فارم کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر سید ساجد انور نے اپنے مکتوب میں مزید ذکر کیا ہے کہ اس سال حج 2026 ءکا اعلان بہت جلدی کر دیا گیا جس کی وجہ سے کئی خواہشمند عازمین کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔ مزید حج کمیٹی کی ویب سائٹ میں مسلسل تکنیکی خرابیاں پیش آ رہی ہیں اور بہت سے عازمین کے پاسپورٹ بنوانے اور رینیول کا عمل ابھی جاری ہے جس کی وجہ سے فارم بھرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج درخواست فارم کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ تمام اہل اور خواہشمند عازمین حج کو فارم بھرنے کا موقع مل سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے