किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن پربھنی آئی- ایس- او سرٹیفیکیٹ سے سرفراز

پربھنی 28 اکتوبر (نمائندہ اعتبار) بروز سنیچر دوپہر تین بجے ایک عظیم الشان مبارکبادی تقریب کا انعقاد حاجی محمد پاڈیلا فنکشن ھال میں عمل میں آیا اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل اشرف پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ،چیئرمین مؤید المسلمین ہائی اسکول محمد موسی ناگانی، ڈاکٹر محمد شیخاچیئرمین پاڈیلا جونیئر کالج ،حاجی محمد امتیاز ممدانی جوائنٹ سیکریٹری، حاجی امان مارفانی (رکن)، حاجی محمد اسماعیل جیا (رکن ) شہ نشین پر جلوہ افروز تھے جلسہ کا آغاز حافظ مہذب الدین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا مدرس سید اقبال نےآئی- ایس- او سرٹیفکیٹ کی اہمیت اور کن اصول و ضوابط کی تکمیل کرنے پر یہ سرٹیفیکیٹ حاصل ہوتا ہے اس کی تفصیلات سے سامعین کو واقف کرایا صدر ینگ میمن کمیٹی خمیسہ محمد جنید نے خوشی کے اس موقع پر سوسائٹی کے سابقہ ذمہ داران وہ تمام اداروں کے سابقہ صدر مدرسین اور سابقہ اساتذہ کے خلوص اور قربانیوں کو یاد کیااور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے موجودہ صدر افضل اشرف پاڈیلا کی مخلصانہ و مدبرانہ وقائدانہ صلاحیتوں تذکرہ کیا مولانا رفیع الدین اشرفی رکن آل انڈ یا مسلم پرسنل لا بورڈ ،مفتی سعید انور قاسمی قاضی شریعت پر بھنی،اشرف بھائی ناگانی ڈاکٹر انور علی شاہ صاحب ،عبدالغفار بھائی کو ٹھاری نے دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے صدر افضل اشرف پاڈیلا اور تمام ذمہ داران و اراکین کمیٹی کو آئی، ایس، او سرٹیفکیٹ شال وہ گل پیش کر کے استقبال کیا اس موقع پر خمیسہ غلام محمد مٹھو کو آل انڈیا میمن جماعت کا نائب صدر بنائے جانے پر صدر کمیٹی افضل اشرف پاڈیلا نے گل اور شال پیش کر کے استقبال کیا تمام اداروں کے صدر المدرسین اور پرنسپل کو تمام اساتذہ کی موجودگی میں صدر جلسہ افضل اشرف پاڈیلا اور معززین شہر کے ہاتھوں آئی، ایس، او سرٹیفیکیٹ گل اور شال پیش کر کے استقبال کیا گیا اس موقع پر صدر المدرسین محمد عبدالباسط، محمد یوسف، محمدخالد عبدالحفیظ ،پرنسپل محمد جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا خمیسہ غلام محمد مٹھو نے اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے عمائدین و معززین شہر کا اس خوشی میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے یہ سرٹفکیٹ شہریان پربھنی کے لیے اعزاز ہے اور شہر کے تمام اداروں کو آئی ،ایس او سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کی کوشش اور جستجو کرنی چاہیے اس موقع پر محمد موسی ناگانی نے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ کے حصول پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے ینگ میمن کمیٹی کے قائدانہ صلاحیتوں کی سرہانہ کرتے ہوئے تماماراکین کمیٹی کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی اپنے صدارتی خطاب میں صدر افضل اشرف پاڈیلا نے سرٹیفیکیٹ کے حصول پر سوسائٹی کے اراکین و ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام اداروں کے صدر مدرسین پرنسپل اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی اور آئی، ایس، او سرٹیفیکیٹ کے معیار کو ہمیشہ برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھ کر تمام ذمداران کو مزید محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی اس مبارک بادی جلسے کے نظامت کے فرائض ینگ میمن کمیٹی کے صدر اور مؤیدالمسلمین کے سابقہ طالب علم خمیسہ محمد جنید نے باحسن خوبی انجام دیے جبکہ شکریہ کلمات صدر مدرس محمد عبدالباسط نے ادا کیے اس مبارکبادی جلسہ میں نامہ نگار ذکی الدین خطیب، یو نس انور سر ،سید یوسف سر، امیر مقامی جماعت اسلامی اکبر انصاری، انور علی شاہ،، معین مولوی، ضیاء الدین سر ، امیر خان سر ،ندیم انعامدار ، سماج بھوشن محمد بشیر سر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے