कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

برائٹ اسٹار اسکول کے ہونہار طلبہ کی اسٹیٹ لیول مقابلے میں شاندار کامیابی

پربھنی:25؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )الحمدللہ! برائٹ اسٹار انگلش اسکول کے تین ہونہار طلبہ نے Smart Kid Abacus Learning Private Limited کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریاستی سطح (State Level) ابیكس مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عبید موسیٰ شیخ نے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ابیحہ خانم فیروز خان نے بھی اپنی ذہانت سے سب کو متاثر کرتے ہوئے تیسرا مقام اپنے نام کیا۔ فہد موسیٰ شیخ نے عمدہ کارکردگی پیش کی جس پر انہیں ترغیبی انعام (Encouragement Award سے نوازا گیا۔ان طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر ہیڈ مسٹریس، ثریا میڈم، فیضان سر اور فیروز سر نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر والدین نے بھی بچوں کی محنت، اسکول کے زمہداران کی رہنمائی کو سراہا۔یہ کامیابی نہ صرف طلبہ بلکہ برائٹ اسٹار اسکول کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے