किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولی طلبہ کو لے جانے والے آٹو رکشوں کی جانچ

کارروائی میں ڈرائیوروں سے 2 لاکھ 20 ہزار روپئے جرمانہ وصول

ناندیڑ:24 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار)ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے خصوصی دستہ کے ذریعے 1 سے 22 جولائی 2025 ءکے دوران اسکولی طلبہ کی نقل و حمل کرنے والے آٹو رکشوں کی موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات اور موجودہ حکومتی قواعد کے مطابق باقاعدہ جانچ کی گئی۔ اس کارروائی میں نشستوں کی گنجائش سے زیادہ اسکولی طلبہ کی نقل و حمل کرنے والے کل 37 آٹو رکشا ڈرائیوروں پر کارروائی کی گئی اور ان سے 2 لاکھ 20 ہزار ر وپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔اس جانچ مہم میں اسکولی طلبہ کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والے آٹو رکشوں کےمکمل کاغذات اور آٹو رکشہ کی جانچ کی جاتی ہے۔ جانچ کے دوران کاغذات پیش نہ کرنے والے، اسکولی طلبہ کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والے، نشستوں کی گنجائش سے زیادہ طلبہ کی نقل و حمل کرنے والے، لائسنس نہ رکھنے والے، موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کی پابندی نہ کرنے والے، اور آٹو رکشہ کے ذریعے اسکولی طلبہ کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق کارروائی کی گئی۔جانچ کے دوران جرمانہ اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کے مطابق کارروائی سے بچنے کے لیے اسکولی طلبہ کی نقل و حمل کرنے والے آٹو رکشہ ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی غیر قانونی نقل و حمل نہ کریں۔ گاڑی کے تمام ضروری کاغذات ساتھ رکھیں اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کے مطابق جانچ کے دوران مطالبہ کیے جانے پر انہیں پیش کریں۔ آٹو رکشہ میں اسکولی طلبہ کی نقل و حمل قواعد کے مطابق کی جائے۔ آٹو رکشہ میں نشستوں کی گنجائش سے ڈیڑھ گنا طلبہ کی نقل و حمل کی اجازت ہونے کے باوجود اس سے زیادہ طلبہ کی نقل و حمل کرتے ہوئے پائے جانے پر ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلع میں اسکولی طلبہ کی نقل و حمل کرنے والی تمام آٹو رکشہ تنظیموں، ڈرائیوروں اور مالکان کو اس کا نوٹس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اپیل ریجنل ٹرانسپورٹ افسر ناندیڑ نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے