कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں’’احسانِ سیّد‘‘کا ’’کیریئر گائیڈنس‘‘ پر خطاب

شولاپور:24؍جولائی( آفرین شیخ )ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور”* میں "ایس ایس سی کے بعد کریئر کے غیر روایتی مواقع” اس عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سے "مرحوم نعیم شیخ میموریئل ہال” میں منعقد کیے گئے دو الگ الگ پروگراموں میں سے پہلا پروگرام پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کی آٹھویں سے بارہویں جماعتوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے لیے "ایس ایس سی کے بعد کریئر کے غیر روایتی مواقع” اس عنوان پر منعقد کیا گیا ، جس میں تھانہ سے تشریف لائے خصوصی مہمان ، ماہر موٹیویشل اسپیکر "احسانِ سیّد” صاحب نے طالبات کو "ایس ایس سی کے بعد کیریئر کے مواقع” کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی ، خود شناسی ، جدِّوجہد اور استقامت ان عنوانات پر رہبری فرمائی۔ اس اجلاس میں تقریباً 300 طالبات موصوف کے خطاب میں محو ہو گئی تھیں۔ اس موقع پر جلسے کی صدر ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے بھی طالب علموں سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کی ابتدا میں خنساء دلال نے تلاوتِ قرآنِ کریم کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی احسان سیّد اور افتخار پٹیل کے ساتھ ساتھ صدر جلسہ اور دِیگر مہمانوں کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت عظمٰی استاد نے کی اور نغمہ مجاور نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس جلسے میں محمّد علی شیخ ، ڈاکٹر محبوب سوداگر ،فوزیہ شیخ، جویریہ کامبلے ، نغمہ مجاور ، ، شیرین خان ،اُمّ زما پٹھان، محمود خطیب اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے۔اسی طرح دوپہر کے سیشن میں لیے گئے اسی پروگرام کی ابتدا حسنین کلادگی کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ اس کے بعد مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی احسان سیّد اور افتخار پٹیل کے ساتھ ساتھ صدر جلسہ اور دِیگر مہمانوں کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت اشتیاق تارا نیک نے کی۔ جب کہ وسیم نلّامندو ، مُحمّد علی شیخ ، الطاف صدیقی ، محمود خطیب بطور مہمان شریک تھے۔ جب کہ محبوب سوداگر ، عبد الروف پٹیل ، الیاس سوداگر ، محسن ماشال ، عمران خیردی ، اقبال دلال ، مظفّر شیخ ، عبد الخالق مُلّا ، شعیب باٹگھر اس پروگرام میں شریک تھے۔ اس پروگرام کی نظامت اکبر پٹھان نے کی اور عبد الرؤف پٹیل نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس جلسے میں مدرسہ ہذا کے 300 سے زائد طالب علم اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے