कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں ’’شجر کاری‘‘

شولاپور:19؍جولائی (آفرین شیخ) ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں’’ایک پودا ماں کے نام‘‘ اس سرگرمی کے تحت شجر کاری کی ترغیب کے لیے ایک سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سےمنعقد کی گئی اس سرگرمی میں ادارہ ہذا کی پانچویں سے دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات نے ایک ایک پودا منتخب کیا ، اس کو زمین میں بو کر ، اُسکی نگہداشت کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے طالب علموں کی رہبری کی اور سرگرمی میں شریک طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سرگرمی میں ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمد علی شیخ، وسیم نلّا مندو ، الطاف صدیقی، اکبر پٹھان ، خلیل پيرم پلّی ، بشیر شیخ ، شعیب باٹگھر اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے۔ اس سرگرمی کو کامیاب کرنے کے لیے مدرسہ کے تمام کلاس ٹیچرز ، اسٹاف ممبران اور والدین نے پُر جوش انداز میں اپنا تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے