कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد دینے کا مطالبہ

ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

ناندیڑ: 16 جولائی (نمائندہ اعتبار )ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ضلع کلکٹر دفتر میں ایک اہم میمورنڈم پیش کیا گیا، جس میں پچھلے سال کی شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر مالی امداد فراہم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑ شہر میں گزشتہ برس آنے والی شدید بارش اور سیلاب سے بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کا سروے میونسپل کارپوریشن اور محصول محکمہ کے عملے نے مشترکہ طور پر کیا تھا، اور اس کی بنیاد پر ایک فہرست بھی جاری کی گئی تھی، جس پر عوام سے اعتراضات بھی طلب کیے گئے تھے۔ تاہم، صرف ایک فرد کے اعتراض کی بنیاد پر پوری فہرست کو دوبارہ جانچ کے لیے میونسپل کارپوریشن کو بھیج دیا گیا، جس نے نظرثانی کے بعد اسے دوبارہ محصول محکمہ کو سونپ دیا تھا۔ اس کے باوجود تاحال متاثرین کو امدادی رقم سے محروم رکھا گیا ہے۔کانگریس کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی امداد نہ ملنا سراسر ناانصافی ہے۔ اس دوران ایک نیا سروے شروع کیا گیا ہے، جو متاثرین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ کئی شہری روزگار چھوڑ کر کئی دنوں سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا۔کانگریس کمیٹی نے ضلع انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کیے گئے سروے کو معتبر مانتے ہوئے فوری طور پر متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے، تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔عوامی مفاد میں پیش کیا گیا یہ میمورنڈم اب حکومت کے فیصلے کا منتظر ہے۔میمورنڈم پر کانگریس کمیٹی کے شہر صدر عبدالستار، عبدالغفار، شمیم عبداللہ، آنند چوہان، سید شعیب، محمد ناصر، عبدالفہیم، شیخ مختار، سید رضوان، نعیم شیخ، اظہر شیخ ، حبیب باغبان، سید شیر علی و دیگر کے دستخط ہیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے