कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمرى اسکول میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

سرپرست حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت

پربھنی:15؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسى ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارےحاجی محمد پاڈیلا پرائمرى اسکول کى جانب سے سوسائٹى کے ذمہ داران کى زیر سرپرستی اور مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ کى زیر نگرانی میں نئے تعلیمی سال 2025-26 کے آغاز پر افتتاحى تقریب کا انعقاد عمل میں آیا- برسات کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تقریب فیصل فنکشن هال درگاه روڈ پربھنى میں میں منعقد کى گئى
تقریب کا آغاز حافظ شیخ عمران تجویدی نے تلاوت کلام پاک سے کیاجس کے بعد طالبہ شفا ارم شیج اعجاز نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا-
اس افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض مدرسہ ہٰذا کے مدرس عبداللّه انصارى نے انجام دئیے اور خطبہ استقبالیہ سید محمود سر نے پیش کیا-
صدرجلسہ کے طور پر مؤیّدالمسلمین ہائى اسکول کے چئیر مین موسٰى یوسف ناگانی اور مہمان خصوصی کے طور پر دى میمن مرچنٹس اسوسى ایشن کے رکن جناب حاجى اسمٰعیل جیا ، پونہ سے تشریف لائے موٹیویشنل اسپیکر سید سعید احمد ، سوسائٹى کے نو منتخب رکن خمیسہ محمد جنید ، سکندر عبدالرزاق کوٹھارى ، مؤیّدالمسلمین ہائى اسکول کے صدر مدرس سید اقبال، مؤیّدالمسلمین پرائمرى اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط اور یونس انصارى موجود تھے –
اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے صدرمدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے پروگرام کى غرض و غائیت بیان کر تے ہوئے تعلیمى سال 2025-26 کے تدریسی و نصابی منصوبہ بندی سے سرپرست کو واقف کرایا اور سال بھر جاری رہنے والے تمام امور پر روشنی ڈالی۔
اس سال سالانہ منصوبہ بندی میں شامل تعلیم کے تین اہم ستون کے بارے میں سرپرست کو واقف کرایا گیا- جس میں نصابی تعلیم کے انچارج محمد اشتیاق سر نے نصاب سے متعلق سال بھر چلنے والى نصابى سرگرمیوں سے متعلق معلومات پیش کی اسی طرح اقدار کى تعلیم کے انچارچ تحمینہ خانم میڈم نے اقدار کے ان طریقوں پر باریکی سے روشنی ڈالی جن کو ہم اختیار کرنے والے ہیں- مہارتون کی تعلیم کے انچارج بى بى ثمیہ میڈم نے مہارتوں کے لیے اس سال طلبہ کی چھپی ہوئى صلاحیتوں اور مہارتوں کو ابھارنے کے لیئے سال بھر لى جانے والى سرگرمیوں کى تفصیلات پیش کی_
سوسائٹى کے نومنتخب رکن اور مہمان خصوصى خمیسہ محمد جنید نے بہترین رہنمائى کرتے ہوئے اس سال کی تھیم *Victim to Victor* کے تحت نا امیدیوں سے باہر نکل کر کامیابی کی جانب گامزن ہونے پر زور دیا- اور اس بات کا یقین دلایا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو اعلٰى تعلیم دلاکر مسابقتى امتحان میں شرکت کرائیں گے توان شا الله وه دن دور نہیں جب همارے ادارے سے تعلیم حاصل کیا ہوا طالب علم پربھنى ضلع کا کلکٹر هوگا, پربھنی کاایس پی ہوگا، پربھنی کا ایجوکیشن آفیسر ہوگا اور بھی دیگر کلاس ون عہدوں پر فائض ہوگا جو ہمارے ہى ادارے کا طالب علم ہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ ہمیں قربانیاں دینی ہوگی –
ان کے بعد صدر جلسہ موسٰى یوسف ناگانی نے رہنمائى کرتے هوئے فرمایا کہ قوم کے بچوں میں یہ احساس پیدا کرنا ہوگا کہ ہر فرد کو دین و دنیا کے اعمال کا حساب دینا ہے اسی لئے اپنے بچوں کو دینى تعلیم کے زیور سے آراستہ کرائیں اور اسکول کى جانب سے ملنے والى تمام ہدایتوں پر سنجیدگی سے عمل کریں-
مؤیدالمسلمین پرائمرى اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط سر نے پونہ سے تشریف لائے ہوئے موٹیویشنل اسپیکر سعید احمد کا تعارف پیش کرتے ہوئے سب کى رہنمائى کرنے کے لیئے مدعو کیا-
سعید احمد صاحب نے سرپرستوں سے روبرو ہوکر بات چیت کی، بچون کے سامنے اعلٰى کردار پیش کرنے اور پاک وصاف رہنے کی تاکید کی اور بتایا کہ بہتر سامعین بن کر ہم زیاده علم حاصل کرسکتے ہیں-
اس افتتاحی تقریب میں موٹیویشنل اسپیکر سعید احمد صاحب کے ذریعے کی گئى رہنمائى اور *المُوید سوشل ریفارمر یو ٹیوب چینل کا افتتاح* یہ دو باتیں کافی اہمیت کی حامل رہیں-
آخر میں ناظم پراگرام عبداللّه انصارى نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے