कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء مکتب میں بضمن یومِ عاشورہ جلسہ اور شاندار اسلامی کوئز کا انعقاد

200 سے زائد خواتین و طالبات کی شرکت، انعامات و ترغیبی تحائف کی تقسیم

پربھنی :14؍جولائی( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) اقراء مکتب، صوبیدار نگر پربھنی میں مورخہ 4 جولائی 2025 بروز جمعہ ایک روحانی، علمی اور حوصلہ افزا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں یومِ عاشورہ کی مناسبت سے خصوصی مجلس اور اسلامی کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ مکتب اقراء سیمی اسکول کے زیرِ نگرانی اور سوسائٹی کے سرگرم و فعال سیکریٹری جناب مجاہد علی سر کے خصوصی تعاون سے چلایا جاتا ہے۔ جن کی مسلسل کاوشیں اور خلوص، علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ اور خواتین و طالبات میں اسلامی شعور بیدار کرنے کے لیے بے حد قابلِ تحسین ہیں۔اقراء مکتب، خواتین و بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کا فعال اور معتبر مرکز ہے، جہاں ہر جمعہ کو باقاعدگی سے قرآن کریم کی تفسیر، سیرت النبی ﷺ، اخلاقیات، اور شرعی مسائل پر درس دیا جاتا ہے۔ اس ادارے کو محترمہ صدیقہ ثمر صالحاتی باجی جیسے باعمل، باشعور اور علم دوست افراد کی رہنمائی حاصل ہے، جو نعمانیہ کی صدرمدرسہ بھی ہیں۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
خیرکم من تعلم القرآن وعلمه”
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے”(صحیح بخاری)
یہی پیغام اقراء مکتب کی بنیاد ہے، جہاں نہ صرف سیکھا جاتا ہے بلکہ قرآن کے نور کو دوسروں تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔
عاشورہ پروگرام:
پروگرام کا آغاز یومِ عاشورہ کی پراثر مجلس سے ہوا، جس میں کربلا کے واقعات، قربانی، صبر، اور حق پر ثابت قدمی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے پورے انہماک اور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
اسلامی کوئز مقابلہ:
بعد ازاں اسلامی کوئز مقابلہ محترمہ عشرت پروین باجی صاحبہ کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں 200 سے زائد خواتین و طالبات نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں دین سے متعلق بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل سوالات شامل تھے، جنہوں نے شرکاء کے علمی ذوق کو مزید جِلا بخشی۔
نمایاں پوزیشنز:
پہلا انعام: نبیلہ ایمن شیخ محسن (شعبۂ عالمیت سوم، نومانیہ)
دوسرا انعام: رمیصہ تبسم
تیسرا انعام: صدف المریہ
تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی:
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا، جو صدرِ جلسہ محترمہ عشرت پروین صاحبہ اور محترمہ صدیقہ ثمر صالحاتی باجی کے دستِ مبارک سے تقسیم کیے گئے۔
یہ بابرکت پروگرام نہ صرف دینی شعور اور علم کے فروغ کا ذریعہ بنا، بلکہ اس نے خواتین و طالبات میں اعتماد، حوصلہ، اور شرکت کا دینی جذبہ بھی پیدا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے