कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے اداروں میں تعلیمی معائنہ کا انعقاد

ہم معائنہ کے نتائج سے خوش ہیں:خمیسہ غلام محمد مٹھو

پربھنی:19 اکتوبر(نمائندہ ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی نے گزشتہ دنوں سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے پرائمری اسکول، ہائی سکول اور جونیئر کالج کا تعلیمی معائنہ کیا جس کا مقصد تعلیمی معیار میں اضافہ اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینا تھا سوسائٹی کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو نے 24 ستمبر کو مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول، مؤیدالمسلمین ہائی اسکول ،حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول، پاڈیلا جونیئر کالج کے صدر المدرسین اور پرنسپل کو بذریعے لیٹر تعلیمی معائنہ کی تواریخ سے واقف کرایا اعلان کے مطابق 5، 6 اور 7 اکتوبر کو حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول 9، 10 اور 11 اکتوبر کو مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول اور 16، 17 ، 18 اکتوبر کو مؤیدالمسلمین ہائی اسکول و حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج کا تعلیمی معائنہ سوسائٹی کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو کی نگرانی میں عمل میں آیا اس تعلیمی معائنہ میں ہائی اسکول کے چیر مین موسی یوسف ناگانی ، رکن سوسائٹی امتیاز بھائی ممدانی ، ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید اور اراکین ینگ میمن کمیٹی حمید ہنگورا ،عارف منشی اور خمیسہ مجاہد نے خصوصی شرکت کی اس تعلیمی معائنہ میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور نئ قیادت کو فروغ دینے کی غرض سے خاص طور پر تمام اداروں کے اساتذہ کو شامل کیا گیا جنہوں نے اس جامع تشخیصی عمل کو یقینی بنایا اس تعلیمی معائنہ میں مؤیدالمسلمین ہائی اسکول سے محمد فیض الدین، طلحہ صدیقی ،فرحانہ انجم، آصف خان، محمد ماجد، رضوانہ بیگم، انور سلطانہ، ریاض الرحمن یوسف انصاری شامل تھے ۔حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس سے پرنسپل محمد جاوید، سید ساجد، معراج بیگم ، مولانا سراج الحق ،امداد اللہ خان، محمد ماجد، نشاط بیگم، مشیر ہاشمی شامل تھے مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول سے صدر مدرس محمد عبدالباسط ، فاروق احمد، عائشہ فرحت، جلیل احمد، معز احمد ،غلام حسین ،عبید اللہ شریف ،عامر فاروقی ،خواجہ کامران شامل تھے اسی طرح حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول سے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ محمد اشتیاق ،خالد کریم، بی بی سمیہ ،سلمی بیگم ،ناصیہ بیگم شامل تھے اس موقع پر معائنہ کے کامیاب اختتام پر سوسائٹی کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو نے کہا کہ ہم معائنہ کے نتائج سے خوش ہیں اور درس و تدریس کے عمل کو موثر انداز میں فروغ دینے میں تدریسی عملے کی انتھک کوشیشوں کی سرہانہ کرتے ہیں ۔ خمیسہ غلام محمد مٹھو نے مزید فرمایا کہ معیار تعلیم اور تعلیمی ترقی کے لیے ہماری کوششیں ہمارے طلبہ کے مستقبل کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کریں گی ۔ میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کی جانب سے معیار تعلیم میں اضافہ اور دیگر مقاصد کے حصول کیلے لیے گئے تعلیمی معائنہ کے کامیاب اختتام پر تمام ادارو ں کے صدرالمدرسین، پرنسپل اور تمام معلمین اور معلمات اور غیر تدریسی عملے سے امید کرتی ہے کہ مستقبل میں اور بھی زیادہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اس طرح کاپریس نوٹ ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے