कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2 پارپیٹھ میں داخلہ اتسو ،طلبہ کا کیا گیا خیر مقدم

ملکاپور: 28/ جون ( محمد احسان سر ) نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2 پارپیٹھ ملکاپور میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر داخلہ اتسو تقریب منائی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے بالخصوص پہلی جماعت میں داخلے طلبہ کا خیرمقدم اور طلبہ کا گل پیش کر استقبال کیا گیا اور انھیں یونیفارم، جوتے، موزے اور کتابیں الحاج رشید خان جمعدار، سابق صدر بلدیہ اور نائب چیف آفیسر وٹھل بھوساری اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر و ہیڈ ماسٹر سید اصغر عرشی اور اسکول ویوستھپن سمیتی کے ممبران کے ہاتھوں تقسیم کی گئیں. اسکول کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور آٹورکشا کو سجا کر صبح طلبہ کا ریلی نکالی گئی. پروگرام کا انعقاد انتہائی خوشگوار ماحول میں کیا گیا اس موقع پر اساتذہ کرام، اسکول سمیتی کے ممبران ، والدین اور الحاج ڈاکٹر سید اظہر محمود موجود تھے۔ آخر میں طلبہ کو ڈرائے فروٹ مکس زردہ (سویٹ ڈش) کے ساتھ غذائیت سے بھرپور کھانا دیا گیا۔ بعد ازاں ہیڈماسٹر سید اصغر عرشی سر نے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت محمد ذاکر سر نے کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محترم زبیر محمد عثمان نور سر، محمد الیاس سر، محمد یونس سر، محترم قمر سر اور ثمینہ باجی، فرحت باجی، عطیہ باجی، نغمہ باجی، عفیفہ باجی دیگر تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے