किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، ایڈو فارم انگلش اسکول کا ہوا افتتاح ، تعلیم کے نئے طریقوں پر ہوگا زور

ملکاپور: 25/ جون ( محمد احسان سر ) ملکاپور بھالے گاؤں روڈ پر واقع اسراریہ کالونی، میں 22 جون 2025 بروز اتوار صبح 11بجے EduFarm English School ایڈو فارم انگلش اسکول کا افتتاحی پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ نے فرمائی جب کہ شیخ شکیل بھائی قریشی، صحافی محمد احسان سر، شہزاد خان سابق کونسلر، شیخ حفیظ سر سابق ​​ہیڈ ماسٹر، حارث صدیق بھاؤ، فیروز پٹیل، طیب خان صاحب ڈھاڑ، معین سر پی راج، پترکار الٰہی بخش قریشی، ایڈوکیٹ عمران ایم آئی ایم ، اسراریہ گروپ کے مالک شعیب شکیل قریشی و دیگر بطور مہمان خصوصی موجود تھے، پروگرام کا آغاز سلمان قریشی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر مقتدر ڈاریکٹر ، پرنسپل پروفیسر جنید انصاری ، شیخ عارف حیدر سر ، عمران پٹیل نے تمام مہمانان کا گل پیش کر والہانہ استقبال کیا ۔ پرنسپل جنید انصاری نے اسکول کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر مقتدر نے اسکول کی غرض و غایت پیش کی اور بتایا کہ ملت کے نونہالوں کو عصری و دینی نصابی علوم پڑھایا جائے گا. پروگرام کے صدر الحاج رشید خان جمعدار اور مہمان خصوصی صحافی محمد احسان سر ، شہزاد خان ، سابق ہیڈماسٹر شیخ حفیظ سر ، شیخ شکیل قریشی نے علم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیم دینی کامیابی کی ضمانت کے ساتھ دنیاوی فلاح و بہبود کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ تشریف فرماء تمام مہمانان کی موجودگی میں صدر محترم اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں بچوں کو تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ پروگرام کے صدر الحاج رشید خان جمعدار کے ہاتھوں کلاس روم کا افتتاح عمل میں آیا ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے . مدرس اقرار حسین آزاد سر نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر حفاظ و علماء کرام اور توصیف خان ، عارف حیدر سر، ماجد پٹیل، عمران پٹیل، ایم افضل، اعجاز باغبان، رازق باغبان و دیگر موجود تھے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی نے خوب محنت کی.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے