किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عمرہ زائرین کی تربیتی نشست کا آغاز

اورنگ آباد: 23 جون (پریس ریلیز): حج 2025 کی تکمیل کے بعد اب عمرہ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں سپریم گلوبل اسکول میں عمرہ زائرین کے لیے پہلی تربیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہی۔ اس نشست میں ضلع اورنگ آباد، پربھنی اور دیگر تعلقہ جات سے تعلق رکھنے والے کل 143 عمرہ زائرین نے شرکت کی۔ نشست کا آغاز حافظ محمد طلحہ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں مرزا افسر علی بیگ نے افتتاحی خطاب پیش کیا۔ احرام اور عمرہ کے عملی امور پر مشہور مقرر جناب سلام الدین صدیقی صاحب نے تفصیلی تربیت دی، جبکہ مدینہ منورہ کی حاضری اور زیارت کے تعلق سے خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر جناب سید عزیز قریشی صاحب نے معلوماتی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض محمد اکبر قادری نے انجام دیے۔ آخر میں شیخ فیصل صاحب نے سوال و جواب کا سیشن لیا جس میں زائرین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔منتظمین نے بتایا کہ الحمدللہ نشست نہایت کامیاب رہی۔ عمرہ زائرین کے لیے ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سپریم گلوبل اسکول میں تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ منتظمین نے عمرہ پر روانہ ہونے والے تمام افراد سے بروقت شرکت کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی خدمت کا موقع دیا جائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے