किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ ملیان بستی: طلبہ و طالبات میں دو سو تعلیمی کٹ کی تقسیم

ناندیڑ:23؍جون ( پریس ریلیز) کمیونٹی امپاورمنٹ کے زیرِ اہتمام ’’ملیاں بستی پروجیکٹ‘‘ کے تحت کل بتاریخ 22 جون 2025 ء بروز اتوار ناندیڑ کے مومن پورہ، حسنین نگر، دیوانی باولی اور ملیاں بستی کے دوسو مستحق طلبہ و طالبات میں تعلیمی کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ پروجیکٹ جماعت اسلامی ہند ناندیڑکی سرپرستی میں جاری ہے، جس کا مقصد تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔ تعلیمی کٹس میں نوٹ بکس، پین، پنسل، ربر، اسکیل، شارپنر، ٹی شرٹ، اسکارف اور دیگر ضروری تعلیمی سامان پر مشتمل تھا۔اجلاس کا آغاز محترم حافظ صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں مولانا آصف ندوی صاحب نے قرآن کی روشنی میں علم و تعلیم کی اہمیت پر فکر انگیز خطاب فرمایا۔جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی جناب عابد خان صاحب نے تعلیمی بیداری اور معاشرتی تبدیلی میں تعلیم کے کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر ملیاں بستی پروجیکٹ کے انچارج جناب سید اعجاز حسین صاحب، ناگریک سُویدھا کیندر کے انچارج اظہر خان صاحب، پونہ سے تشریف لائے مہمان جناب شیخ عابد صاحب (MPJ)، ایم پی جے ضلعی صدر ایس ایم صمیم اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔اس اجلاس میں بچوں سے ایک تعلیمی عہد بھی لیا گیا، جس کا مقصد ان کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنا اور بہتر مستقبل کی طرف بڑھنا تھا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات میں تعلیمی کٹس تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر جناب سید اعجاز حسین صاحب نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تمام مہمانان ، والدین، سرپرست حضرات و معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت ایس ایم صمیم نے انجام دی، جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شائستہ میم، مریم میم، مبین بھائی اور مومن پورہ بستی کے نوجوان رضاکاروں کا کلیدی کردار رہا۔ یہ سرگرمی نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ سماج کے کمزور طبقے کو بااختیار بنانے کی ایک عملی کوشش بھی ہے۔
شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑ

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے