किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی اور غیر شائستہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی

ضلع ایس پی ابیناش کمار کی ہدایت پر کارروائی

ناندیڑ:22 جون (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر روک لگانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی جانب سے شروع کی گئی ’’سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت سٹی اسٹریٹ سیفٹی ٹیم اور دامنی پتھک نے کارروائی کرتے ہوئے عوامی مقامات پر شراب پی کر امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد اور غیر مہذب طریقے سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔یہ کارروائی ایس پی ابیناش کمار اور ایڈیشنل ایس پی سورج گرو کے رہنمائی میں، ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس اہلکاروں نے انجام دی۔ 21 جون کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں درج ذیل کارروائیاں کی گئیں۔
1) تھانہ شیواجی نگر:
چارلی نمبر 1 اور 3 کے تحت پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران جوتی ٹاکیز کے قریب 5 افراد کو شراب پی کر امن عامہ میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ ان کے خلاف مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اسی طرح، دامنی پتھک کے اہلکاروں نے وساوا گارڈن میں 5 افراد کو اسی جرم میں پکڑ کر ان پر وہی دفعات لاگو کیں۔ علاوہ ازیں3 گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2,500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔
2) ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن :
چارلی نمبر 2 اور 3 کے پولیس اہلکاروں نے گوپال چی واڑی علاقے میں گشت کے دوران 2 افراد کو شراب نوشی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دائرہ اختیار میں آنے والے شراب کے دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی بھی جانچ کی گئی۔
3) وزیرآبادپولیس اسٹیشن :
چارلی نمبر 2 اور 3 کے اہلکاروں نے پرائمری اردو اسکول کھڑک پورہ اور چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کے قریب گشت کے دوران 2 افراد کو عوامی جگہ پر شراب نوشی کرتے ہوئے پایا اور ان پر بھی مذکورہ دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہاں بھی شراب کی دکانیں، ہوٹلیں اور وائن شاپس کی جانچ کی گئی۔
4) بھاگیہ نگرپولیس اسٹیشن :
چارلی نمبر 1 کے اہلکاروں نے اشوک نگر علاقے میں 4 افراد کو شراب پی کر ہنگامہ کرتے ہوئے پایا، جن پر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ دائرہ اختیار میں موجود شراب کے دکانوں، ہوٹلوں اور وائن شاپس کی تفتیش کی گئی۔
5) اتوارہ پولیس اسٹیشن :
چارلی نمبر 1 کے پولیس اہلکاروں نے اتوارہ کے مذبح خانہ علاقے میں 2 افراد کو عوامی جگہ پر شراب نوشی کرتے ہوئے پایا، جن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور علاقے کی شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
یہ تمام کارروائیاں ناندیڑ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور غیرقانونی حرکات پر قابو پانے کے لیے انجام دی گئی ہیں۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے