कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) ناندیڑ برانچ کی جانب سے جلسۂ سیرت النبی ﷺ و تقسیمِ انعامات

ناندیڑ: 8 اکتوبر (راست )اسلامک یوتھ فیڈریشن ناندیڑ برانچ کی جانب سے ربیع الاوّل کی مناسبت سے طلبہ و طالبات سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اس مقصد کے تحت آپ ﷺ کی سیرت پر افضل حسین کا مرتب کردہ کتابچہ پیارے رسول ﷺ پر مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 12اسکولوں سے 1250 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مسابقہ کا امتحان 2 اکتوبر کو دو الگ الگ مقامات پر رکھا گیا تھا۔ مسابقہ میں انعامِ اول الصفہ گروپ آف اسکولز، ناندیڑ سے (رفعت انجم محمد اعظم)، انعامِ دوّم ثناء اردو اینگلو ہائی اسکول، ناندیڑ سے (احسن ستّار عبدالشکیل) ، جب کہ انعام سوّم یوسفیہ ہائی اسکول ، ناندیڑ سے (عائشہ فاطمہ شیخ افروز) نے حاصل کیا۔ مزید 12 اسکولز میں 3-3 ترغیبی انعامات دیے گئے، تقسیمِ انعامات و جلسہ سیرت النبی ﷺکا پروگرام 8،اکتوبر 2023 کو اردو گھر میں منعقد ہوا۔ جس میں افتتاحی کلمات سید عمران ناندیڑ نے، نظامت کے فرائض برادر اُسامہ خطیب نے انجام دیے۔ اس کے علاوہ مہمان مقرر برادر مرسلین پوسد رکن اسٹیٹ شوریٰ آئی وائے ایف کے علاؤہ صوبہ کے سیکرٹری پرویز نادر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حافظ محمد ہارون نظامی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے