किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کون ہیں مولانا حذیفہ وستانوی؟

از قلم: محمد سرور شریف یوسف شریف
معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی
9969451708

قارئین مولانا حذیفہ وستانوی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے اور آپ کےتعارف کے لیے یہی نسبت کافی ہے کہ آپ نمونے سلف خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ہیں الخیر فاؤنڈیشن پر بھنی کی خصوصی دعوت پر پہلی مرتبہ 20 جون بروز جمعہ بعد نماز مغرب ہری پرساد منگل کاریالے نزد ہفتہ واری بازار پر بھنی میں آپ کی آمد ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر مجھ جیسے کم علم طالب علم نے یہ ضروری سمجھا کہ حضرت مولانا حذیفہ وستانوی کی آمد سے قبل آپ کی شخصیت کی گونا گوں خصوصیات سے عوام الناس کو واقف کراؤں تاکہ قارئین اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر آپ کی آمد اور آپ کے مواعظ حسنہ سے روبرو مستفید ہوں ۔حذیفہ وستانوی یکم جون 1979ء کو وستان، ضلع سورت، گجرات میں پیدا ہوئے ۔ یہ عظیم نوجوان عالم دین عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت مشہور عالم دین خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کے منجلے صاحبزادے ہیں ۔ آپ بھارت کی عظیم دینی و عصری علوم کی درسگاہ جسے ازہر ہند کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے رئیس الجامعہ ہیں آپ کی فراغت جامعہ اکل کوا سے ہی ہوئی اور آپ کی مکمل تعلیم و تربیت بھی اسی عظیم درسگاہ کی چار دیواری میں ہوئی ۔ اللہ تعالی نے آپ کو فکری و تخلیقی ذہن و دماغ سے نوازا ہے ۔ آپ ایک بہترین خطیب اور قلم کار ہیں ۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا یونس جونپوری رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کے قلم کی تائید و توصیف کی ہے۔ آپ نے بحیثیت معلم جامعہ اکل کوا میں اپنی تدریسی خدمات بھی انجام دی ہیں ۔ آپ کا ذوق مطالعہ لائق صد آفرین ہے جس کی تائید آپ کے مختلف خطابات سے ہوتی ہے ۔ آپ ایک بہترین مضمون نگار اور مایہ ناز مصنف بھی ہیں ۔ آپ کی تصانیف میں ’سفرنامہ جنوبی افریقہ‘اردو زبان و ادب کے فروغ میں مدارسِ اسلامیہ کی بے لوث خدمات شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ جامعہ اشاعت العلوم کے اردو ماہنامہ شاہراہ علم کے مدیر بھی ہیں ۔ دینی وعصری مدارس کے طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے آپ ہمیشہ فکر مند اور سرگرم رہتے ہیں ۔ بالخصوص جامعہ اور اس کے زیر انصرام چلنے والے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے آپ مربی و مشفق والدین کی طرح فکر مند رہتے ہیں ۔ آپ تزکیہ ذکر و سلوک کے سلسلے میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی سے بیعت ہیں ۔ اللہ تعالی نے آپ کو اپنے والد محترم کی ذوق سخاوت کی خوبی سے بھی نوازا ہے ۔ آپ کے والد محترم حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا حذیفہ وستانوی کی بے شمار خدمات بالخصوص لاک ڈاؤن کے موقع پر طلبہ کو بڑی قربانی و محنتوں کے بعد منظم انداز میں ان کے مقامات کو روانہ کرنے پر محبوب العارفین و المجاہدین مفسر قرآن ، مفکر قوم ملت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی نے اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ہے۔ 2023ء میں، مولانا حذیفہ وستانوی کو ان کی اسلامی تعلیم اور قیادت میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے حج کے لیے مدعو کیا تھا۔ 2024ء میں، مولانا حذیفہ وستانوی نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے برکس مسلم مذہبی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں مختلف مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہم کو فروغ دینے اور عالمی امن کے لیے زور دیا گیا امید ہے۔ آپ میری اس تحریر کو پڑھ کر مولانا حذیفہ وستانوی مدظلہ العالی کی شخصیت کے مختلف پہلوں سے واقف ہونے کے بعد آپ کی پربھنی آمد کے بے چینی سے منتظر ہوں گے ۔ میں اللہ تعالی سےحضرت والا کی عافیت کے ساتھ پربھنی آمد کی دعاؤں کے ساتھ آپ کا صمیم قلب خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی تحریر کا اختتام کرتا ہوں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے