किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت مفکر قوم و ملت حضرت مولانا محمد حذیفہ وستانوی اور عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر منور زماں کی شہر پربھنی میں آمد

پربھنی:19؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) شہر پربھنی مہاراشٹر کا ایسا زرخیز علاقہ ہے جہاں ملک کے مختلف کبار علماء کرام اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم وقتا فوقتا تشریف لاتے رہتے ہیں۔اس مرتبہ بھی الخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں ملک کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت مفکر قوم و ملت حضرت مولانا محمد حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتہم العالیہ پہلی مرتبہ تشریف لارہے ہیں اسی طرح عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر ہمدرد قوم وملت نوجوانوں بلخصوص طلباء کے دلوں کی دھڑکن منور زماں اس جلسے میں تشریف لاریے ہیں اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات میں 40 دن نماز کی پابندی کرنے والے چھوٹے بچوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 25 سائیکلیں انعام میں دی جائیں گی نیز تمام ہی نمازی بچوں کو مختلف انعامات سے نوازا جائیگا جلسہ20 جون 2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب ہری پرساد منگل کاريالے سنیچر بازار میں منعقد ہوگا۔اسکے علاوہ ایک اور خصوصی نشست بعنوان "نئی تعلیمی پالیسی اور ہماری ذمہ داریاں” برائے علماء،عصری اداروں کے اساتذہ،دانشورانِ قوم،سماجی کارکنان بعد نماز عصر مسجد انعام الحسن(نیا مرکز) پربھنی میں منعقد کی گئی ہے۔اس انعامی جلسے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔یہ نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو بچوں میں نماز کی پابندی کے جذبے کو فروغ دے گا اور ایک نیک سماجی پیغام بھی دے گا۔ آپ تمام سے بطور خاص والدین اساتذہ نوجوانوں اور طلباء سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ خود بھی اس تقریب میں شرکت کریں اور اپنے بچوں کو ضرور اس پروگرام میں شریک رہنے کی ترغیب دیں تاکہ جلسے میں شریک ہوکر بچوں کو نماز کی ترغیب ملے اور مستقبل میں کم عمری سے ہی وہ نماز کے پابند بنیں۔اس طرح کی گزارش مفتی شیخ طلحہ اشرفی صدر الخیر فاؤنڈیشن پربھنی و اراکین الخیر فاؤنڈیشن نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے