किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میونسپل کارپوریشن کے زیر انصرام اسکولوں میں داخلہ تقریب میں طلباء کا شاندار استقبال کیا

اسکول سے محبت اور کشش پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے: پربھنی کمیشنر جادھو

پربھنی: ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ایجوکیشن کمشنریٹ کی ہدایات کے مطابق تعلیمی سال کے دوران طلباء کی حاضری بڑھانے اور اسکول کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے ہر اسکول میں داخلہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام نے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول کے پہلے دن 16 جون بروز پیر کو میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسکولوں میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ نئے طلباء کا استقبال پھول، بسکٹ، تعلیمی اشیاء ، یونیفارم ، بیک بیگ اور ماسک دے کر کیا گیا۔ طلبہ میں اسکول سے رغبت محبت اور تعلیم سے دلچسپی پیدا کرنے کی غرض سے اسکول کے احاطے کو غباروں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دلکش سجاوٹ اشیاء سے مزین کیا گیا میونسپل کمشنر دھیریشیل جادھو، محکمہ تعلیم کے سربراہ منظور احسن ، ڈپٹی انجینئر سدھیر تہرا، میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کلپنا ساونت، سٹی پروگرام منیجر گجانن جادھو نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور اسکولوں کا دورہ کیا اور پرنسپل، اساتذہ اور والدین کی موجودگی میں طلباء کا خیرمقدم کیا۔ کمشنر جادھو نے کہا کہ طلباء میں اسکول کی طرف محبت اور کشش پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے لطف اندوز ہونا اور اس کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے