किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نئے تعلیمی سال 26-2025 ءکے سالانہ تعلیمی منصوبے کاباقاعدہ رسم اجراء

پر بھنی:18؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 14 جون 2025 بروز سنیچر مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی میں نئے تعلیمی سال کے لیے ایک جامع اور با مقصد تعلیمی منصوبہ ترتیب دیا گیا جس کا رسم اجرا سوسائٹی کے معزز سکریٹری جناب الحاج غلام محمد مٹھو صاحب کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔اس پروقار موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے منصوبے کی تفصیلات نہایت جامع انداز میں پیش کیں۔ ینگ میمن کمیٹی کے صدر جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے منصوبہ بندی پر مدلل روشنی ڈالتے ہوئے اسکا پس منظر، اعلی مقاصد اور اس سال کے تھیم victim to victor کو موثر انداز میں واضح کیا۔سوسائٹی کے معزز سکریٹری الحاج غلام محمد مٹھو صاحب نے اپنے خطاب میں ادارے کی روشن تعلیمی روایت، حکمت عملی اور نئے تعلیمی منصوبہ بندی بین الاقوامی تعلیمی معیارات سے ہم آہنگ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جناب فرحان ہنگو را صاحب کی خصوصی شرکت بھی قابل ذکر رہی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے