किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کچھی بازار پر بھنی میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز

پر بھنی:18؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 16 جون 2025 بروز پیر مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں نئے تعلیمی سال 26-2025 کا آغاز خوشی ، جوش اور محبت بھرے ماحول میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔شفٹ اول جماعت پنجم تا ہشتم کے طلباء اور سر پرست حضرات کا استقبال صدر مدرس جناب محمد عبد الباسط صاحب، جناب خمیسہ محمدجنید صاحب ، شفٹ انچارج محمد فاروق سر، شفٹ دوم جماعت اول تا چہارم کے طلباء اور سرپرست حضرات کا استقبال صدر مدرس محمد عبد الباسط صاحب شفٹ انچارج عبد الجلیل سر اور اساتذہ کے ہاتھوں گل پیش کر کے کیا گیا۔صدر مدرس جناب عبد الباسط صاحب نے طلباء کو اپنےگرانقدر نصیحت سے نوازتے ہوئے کہا۔ ” تعلیم ، محنت ، وقت کی پابندی اور اچھے اخلاق ہی کامیابی کی کنجی ہیں ـ علم صرف کتابوں میں نہیں بلکہ ہمارے عمل میں ہونا چاہیئے۔” اس کے علاوہ اس سال کے تھیم victim to victor پر بھی روشنی ڈالی – جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے طلباء ، سرپرست حضرات اور اسکول کے سبھی اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور تعلیم کے مشن میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔طلباء ، سرپرست حضرات اور اساتذہ کے لیے یہ منظرقابل مسرت تھا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے