कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جلوس میلادالنبی ﷺ کا عظیم الشان انعقاد

ہزاروں مسلمانوں نے کی شرکت

ناندیڑ:یکم اکتوبر (راست) جشن عید میلادالنبیﷺ کے ضمن میں شہر میں مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے یکم اکتوبر بروز اتوار کو جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس علمائے اہل سنت کی قیادت میں نکلا۔ جس میں ہزاروںمسلمانوں نے شرکت کی،جن کے ہاتھوں میں جھنڈے لہرا رہے تھے۔ جلوس میںشرکت کرنے والوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام، نعت شریف، صلاۃ وسلام پڑھا اور اور مذہبی نعرے لگاتے ہوئے سبھی بچے، جوان، بوڑھے جھوم اُٹھے۔ مذکورہ جلوس نظامی کالونی سے 9:45 بجے نکل کر شر ی نگر، آئی ٹی آئی، شیواجی نگر، نئی آبادی، کلامندر، ایس پی آفس، شیواجی پتلہ، سرکاری اسپتال، گاندھی پتلہ، مہاویر چوک، گردوارہ چوک، قدیم مونڈھا، ایم جی روڈ، محمد علی روڈ سے ہوتے ہوئے مستان شاہ ولی درگاہ میلاد گرائونڈ پر جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔ اس جلسہ میں حضرت مولانا تراب الدین رضوی، حضرت مفتی مرتضیٰ مصباحی ، حضرت مولانا عبدالعظیم رضوی، حضرت مولانا جنید وغیرہ کے بیانات ہوئے۔ اس موقع پر دیگر علماء کرام و پیران عظام بھی موجود تھے۔ علماء کرام کے بیانات کے بعد ظہر کی باجماعت نماز ادا کی گئی، جس کی امامت مولانا صادق رضوی نے فرمائی۔ بعد نماز حضرت مولانا تراب الدین رضوی نے پوری دنیا اور ملک میں امن و امان اور محبت و اتحاد کی برقراری کی دعا فرمائی اور مسلمانوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کے صدر محمد رفیق و سیکریٹری ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جلوس کے ضمن میں کی گئی صاف صفائی اور پولیس و ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے معقول بندوبست و تعاون کے علاوہ مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر پانی، شربت، مٹھائی تقسیم کیے جانے پر تمام کا شکریہ اداکیا۔ بعد ازاں شرکاء کے لیے کمیٹی کی جانب سے نیاز ( لنگر) کا نظم کیا گیا تھا۔ جلوس کو کامیاب بنانے میں مرکزی میلاد کمیٹی کے ذمہ داران و ارکان حاجی احمد نوی والا، صوفی علی بابا، احمد خان، شیر خان، دائود خان، عبدالجبار رضوی، شیخ پاشاہ، جاوید خان، عبدالعظیم سیٹھ، شیخ دستگیر، عبدالعزیز، واجد بھائی، مرزا شکیل وغیرہ نے کافی کوشش کی۔واضح رہے کہ اس جلوس میں صوتی آلودگی نہ ہو اس کے لیے مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے جلوس میں ڈی جے پر پابندی ہر سال کی طرح امسال بھی عائد کی گئی تھی، اسی طرح شہر میں بغیر سائنلینسر کی ٹووہیلر گاڑیوں پر بھی کمیٹی نے پابندی عائد کی گئی تھی۔ جلوس میں امن و امان اور نظم و نسق کی برقراری اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل آوری کرتے ہوئے تمام مسلم برادران جلوس میں مائیک پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف، صلوۃ و سلام ، نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جلوس میں حصہ لے کر تمام برادران سے تعاون کرنے اور جلوس میں ڈی جے نہ لانے اور شہر میں بغیر سائلنسر کی ٹووہیلر گاڑی پر نہ گھومنے کی اپیل کی گئی تھی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے مسلمانان ناندیڑ نے جلوس کو رونق بخشی اور اس طرح جلوس محمدیؐ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے