कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،ابو محمد جاوید کچی اپنا ٹینٹ کو جے جے فانڈیشن نے ایوارڈ سے کیا سرفراز

ملکاپور:14/ جون ( محمد احسان سر ) 9 جون 2025 بروز پیر صبح 11 بجے مولانا ابوالکلام آزاد فنکشن ہال اسکول نمبر 2, پارپیٹھ ملکاپور میں جے جے فانڈیشن اور فرینڈ سرکل کی جانب سے دسویں و بارہویں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات ، کھلاڑیوں ساتھ ہی بہترین خدمات و کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معاون حضرات کا بھی استقبال کیا گیا اور انکا خوبصورت یادگار توصیفی مومینٹو دے کر اعزازی استقبال کیا گیا اس موقع پر پروگرام کی صدارت الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ نے کی اور بطور مہمان خصوصی گٹ شکشن ادھیکاری این جے پھاڑکے سر، سید اصغر عرشی سر ، ڈاکٹر یوسف خان، سلمان خان ہیورکھیڑ، پرنسپل محمد شاکر سر ،ہیڈماسٹر محمد ریاض سر ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، یوسف خان عثمان خان ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی ،ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، محمد ذاکر میمن ، دانش شیخ , پرنسپل خالد خان سر ممبئی ،صحافی محمد احسان سر و دیگر موجود تھے. تمام مہمانان کی موجودگی میں اپنا ٹینٹ کے مالک ابو محمد جاوید کچی کو صحافی محمد احسان سر کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا انکا مناسب و مسابقتی رویہ ، برتاؤ ساتھ ہی ٹینٹ کا بہترین سیٹ اپ ، خوبصورت ڈیکوریشن اور ہر موقع پر لاجواب سروس کے ساتھ بہت مسابقتی اور حسب ضروت خدمات فراہم کرنے، چاہیے شادی بیاہ ہو یا دیگر تقریبات ہر موقع پر حاضر ہوجاتے ہے انکی یہ بہترین رویہ و کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انھیں جے جے فانڈیشن و فرینڈ سرکل کی جانب سے توصیفی ایوارڈ صحافی محمد احسان سر کے ہاتھوں دیا گیا. پروگرام کی نظامت کے فرائض مشہور و معروف اردو / مراٹھی شاعر فہیم اختر سر چاندور بسوہ نے نہایت ہی خوبصورت لب و لہجے کے ساتھ بحسن وخوبی انجام دیا اور تقریب کو رنگا رنگ بنا دیا. ابو محمد جاوید کچی نے جاوید سر جے جے فانڈیشن و فرینڈ سرکل کا شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے