कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنے نونہالوں کے روشن و تابناک مستقبل کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے جذبے سے سرشار مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں سرپرستوں کا ہجوم

ناندیڑ:14؍جون ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) مورخہ 10/ جون 2025 بروزمنگل مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں اپنے نونہالوں کے روشن و تابناک مستقبل کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے جذبہ سے سرشار داخلے کے خواہشمند سرپرست مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نماز فجر کے بعد سے ہی قطار بنا کر کھڑی رہی کچھ سرپرست صبح کی اولین ساعتوں یعنی صبح 4 بجے ہی داخلے کے لے آپہونچے داخلوں کا آغاز صبح 9 بجے سے عمل میں آیا، جونیئر کے ۔جی ، سینئر کے۔ جی کے عمر کے لحاظ سےاہل طلبہ کو داخلہ دیا گیا اور الحمدللہ تمام مذکورہ جماعتوں کے داخلے خوش اسلوبی اور نہایت نظم و ضبط کے ساتھ چند ہی گھنٹوں میں مکمل کر لیے گئے ۔اس موقع پر صدر ینگ میمن کمیٹی خمیسہ محمد جنید اور صدر مدرس محمد عبدلباسط نے انچارچ داخلہ کمیٹی خالد انصا ری سر سے داخلہ کے مرحلے کا جائزہ لیتے ہوۓ والدین میں تعلیمی بیداری اور اردو تعلیمی ادارہ میں اپنے نو نہالوں کے داخلے کی خواہش پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ایڈمیشن کے پہلے روز ہی اپنے نونہالوں کے داخلے کے لیے موجود تمام سرپرست کا صدر مدرس محمد عبدالباسط نے گل پیش کر کے استقبال کیا ۔ خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی و صدر مدرس محمد عبدالباسط نے مذکورہ جماعتوں کے داخلے مکمل ہونے کا سہرا اپنی انتظامیہ دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے اخلاص اور اساتذہ کی محنت کی نذر کیا۔ داخلہ کے مرحلے کو خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل کرنے پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے صدر افضل پاڈیلا و سیکریٹری دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن خمیسہ غلام محمد مٹھو نے داخلہ کمیٹی کے انچارچ خالد انصاری سر ، معاون مستقیم انصاری تمام معلمین و معلمات و سرپرست کا شکریہ ادا کیا ۔صرف چند ہی گھنٹوں میں تمام درجات کے داخلے مکمل ہو جانا ، یہ کامیابی صرف اور صرف دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے ذمہ داران کی دور اندیشی، بہترین نظم و نسق کی پالیسی ، اور اساتذہ کرام کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے اور یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ اردو میڈیم ادارے بھی معیار، اعتماد ، اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے