कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرواز فاونڈیشن شولاپور کی جانب سے محفلِ یارانِ ادب اور ادبی نشست کا انعقاد

شولاپور: 12؍جون( نامہ نگار) پرواز فاونڈیشن شولاپور کی جانب سے مورخہ 11 جون2025 کی شام کریسينٹ ہائی اسکول اور جونیئر کالیج شولاپور میں "محفلِ یارانِ ادب اور ادبی نشست” کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصا” ممبئی کی سرزمین میں اُردُو ڈراموں کی دنیا میں "اوگ تھیٹر – دریافت” گروپ کے تحت شعبہء ڈراما میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے مشہور و معروف ڈراما نگار ، ہدایتکار اور فنکار عدنان سرکھوت صاحب کے اعزاز میں ایک ضیافت اور ایک "شعری نشست” کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شعری نشست سے قبل "مہمانِ خصوصی عدنان سرکھوت صاحب” کو اسقبالیہ پيش کیا گیا۔ اس اسقبالیہ جلسے کی صدارت شولاپور کے ڈراما کِنگ راجہ باغبان صاحب نے کی۔ اس محفل میں جناب سراج مومن سر نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ بعد ازآں مہمانِ خصوصی جناب عدنان سرکھوت صاحب نے جوابی تقریر کی اور اُردُو ڈراما اور اُردُو شاعری پر اپنے تاثرات پیش کیے اور اس ضمن میں اساتذہ اور فنکاروں کو مفید مشورے دیے۔ موصوف نے اؤگ تھیٹر اور دریافت کے ذریعے ہونے والی ادبی تقریبات اور سرگرمیوں کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ آخر میں جناب راجہ باغبان سر نے اپنی صدارتی تقریر میں مہمانِ خصوصی عدنان صاحب کی قابل ذکر اور قابل تقلید خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے موصوف کو مبارکباد پیش کی ۔ اس جلسہ کی نظامت وجاہت عبدالستار سر نے کی۔ اس مختصر تقریب کے فوراَ بعد ادبی نشست کا آغاز ہوا۔ اس محفل مشاعرہ کی صدارت مشہور و معروف شاعر شفیع الدین شفیع شتّاری صاحب نے کی۔ اس نشست میں اشفاق زید صاحب ، عرفان کاریگر صاحب ، طالب شولاپوری صاحب، رضوان کاریگر صاحب ، وجاہت عبدالستّار صاحب، عبدالجبار کوتمبرے صاحب، سمیع مومن صاحب اور مدثر صاحب اور دیگر معزز شعراء کرام نے اپنے کلام بلاغت سے محفل کو لوٹ لیا۔ اس نشست کی نظامت سمیع مومن سر نے کی۔ ان دونوں محفلوں میں عدنان سرکھوت صاحب، ، راجہ باغبان صاحب، سراج مومن صاحب، خواجہ کڑپا سر، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، عبد الکریم پٹیل سر ، اعجاز شیخ سر، زبیر ہپّرگی صاحب، ضیاء مومن سر، اسحٰق مصطفیٰ سر، عمران شیخ سر ، ذاکر ناگورے صاحب اور دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔ ان تقریبات کو کامیاب کرنے میں عابد جمال رنگریز صاحب ، خواجہ کڑپا سر ، عرفان کاریگر صاحب اور معاذ عابد جمال رنگریز وغیرہ نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے