कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں فلسطینی نسل کشی، روزانہ اوسطا 83 فلسطینی بچے شہید ہو ر ہےہیں: یونیسیف

غزہ :5؍جون : اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال "یونیسف” کے فلسطین میں ترجمان کاظم ابو خلف نے ایک اندوہناک حقیقت کی پردہ کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام جس سنگین بحران سے دوچار ہے، وہ براہ راست بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے لے کر اب تک روزانہ اوسطاً 27 بچے شہید ہو رہے ہیں، جو انسانی تاریخ کا ایک بے مثال اور المناک باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں روزانہ اتنے بچے قتل نہیں ہوتے جتنے غزہ میں ہو رہے ہیں۔یونیسف کے سرکاری بیان کے مطابق، اگر زخمی بچوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد روزانہ 83 معصوم بچوں تک پہنچ جاتی ہے، جو یا تو شہید ہو چکے ہیں یا شدید زخمی۔ابو خلف نے وضاحت کی کہ غزہ میں بھوک اور قحط کا سب سے زیادہ شکار بچے ہی ہیں، جن کی بڑی تعداد شدید غذائی قلت اور جسمانی کمزوری کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں بچوں کو شدید غذائی قلت کے علاج کی فوری ضرورت ہے، لیکن قابض اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش نے حالات کو جہنم بنا دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق چالیس ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے ماں باپ کو شہید ہوتے دیکھا۔ ان بچوں کو صرف جسمانی زخم ہی نہیں بھرنے، بلکہ ان کے دل و دماغ پر لگے صدماتی زخموں کے بھرنے میں بھی برسوں لگیں گے۔واضح رہے کہ دو مارچ سے قابض اسرائیل نے تمام سرحدی گذرگاہیں بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے 24 لاکھ فلسطینی بھوک، پیاس اور دوائی کی شدید قلت میں مبتلا ہیں۔ مدد کی گاڑیاں سرحدوں پر کھڑی ہیں مگر اسرائیلی درندگی انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی۔قابض اسرائیل نے امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ سات اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں ایسی نسل کشی شروع کی ہے جس نے اب تک 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کر دیا ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں، اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے