किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ذمہ داران مدارس اسلامیہ عربیہ مہاراشٹر کیلئے ایک روزہ پروگرام

حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم کی تشریف آوری

ناندیڑ:19؍ستمبر ( راست) مفتی محمد محسن قاسمی اورنگ آبادی(جنرل سیکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مہاراشٹر) کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق تمام ہی ذمہ داران ( صدور، سکریٹریز ، مہتممین، نظماء ) مدارس مہاراشٹر کو یہ پرمسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے لیے بڑی خوش نصیبی وسعادت ہے کہ صوبائی رابطہ کی جانب سے مورخہ 24 ربیع الاول 1445ھ م 10؍اکتو بر2023ء بروزمنگل بمقام اشرف العلوم محمد یہ بابل گاؤں روڈ لاتور زیرصدارت مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربی مہاراشٹر مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عر بیہ مہاراشٹر برائے ذمہ داران مدارس‘‘ کا ایک روزہ پروگرام ہورہا ہے اور اس میں ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے مہتمم وشیخ الحدیث اورصدرکل ہندرابطہ مدارس اسلامی عربیہ دارالعلوم دیوبند حضرت اقدس مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم کی تشریف آوری ہورہی ہے ۔ اجلاس میں حضرت والا دامت برکاتہم ذمہ داران مدارس سے’’ ملک کے موجودہ حالات میں ذمہ داران مدارس کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر اہم ترین خطاب فرمائیں گے ۔ اس وقت اطلاع اسلئے دی جارہی ہے تا کہ پروگرام میں شرکت کیلئے آپ بسہولت ٹکٹ وغیرہ کی تیاری کر لیں اور 9 ؍ا کتو بر پیر کی شام تک مقام اجلاس پہونچ جائیں۔ نوٹ: مقام اجلاس تک رسائی کیلئے اجلاس کے منتظم مفتی عبدالخالق صاحب قاسمی لاتور سے درج ذیل نمبر 9860606065 / 9260606065 w پر ربط کر یں۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ کے صوبائی آفس سکریٹری مولانامحمدموسیٰ قائمی 9923984449 سے رابطہ کر یں۔ ہر مدرسہ سے صرف دو ذ مہ داران کو شرکت کی اجازت ہے نیزلڑ کیوں کے ذمہ داران مدارس بھی بغرض استفادہ شرکت کر سکتے ہیں ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے