कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعطیلات ختم!آپ کی آمد کے منتظر

ازقلم:معلمہ ناظمہ رہبری بنت شبیربیگ، ضلع امراؤتی

بیٹی کی اسکول سے اطلاع نامہ موصول ہوا تھا۔ فرطِ مسرت سیدل دعوت نامہ کی گھنٹیاں بجانے لگا۔دو چار انگریزی فقروں کی مسلسل مشق کرنے سے میرے جبڑے درد کی دہائی دینے لگیں۔ لوگوں کی راہ زنی یاد آگئی۔” دوران گفتگو انگریزی فقروں کا استمال قدرو قیمت میں اضافہ کرتا ہے۔” اگلے دو گھنٹے کے بعد اک نئی امنگ کے ساتھ ملا قاتی کمرہ میں داخل ہوگئے۔ مخصوص کردہ نشست پر بٹھایا گیا۔انتظامیہ کے اعلی رکن نے حاضرین کو اسکول کے اصول وضوابط اور دیگر معلومات فراہم کیں۔کہیں کہیں شستہ اردو کے الفاظ سن کر میراسر فخر سے بلند ہوا۔غیر اردو طبقہ اردو کی شگفتہ بیانی سے حاظرین کو لطف اندوز کررہاہے۔اساتذہ کا تعارفی سلسلہ اپنے اختتام پر تھا۔ آرائش و زیبائش ، لباس سے وہ کسی ائیرہوسٹیس کی تقلید کرتی نظر آئیں۔ انگریزی لب و لہجہ ،چہرے کے تاثرات سے میں نے دل ہی دل میں کہا”کسی زمانے میں یہ لوگ اردو ذریعہ تعلیم کے ہونہار طلباء ہوں گے”۔اردو لب و لہجہ پر انگریزی ملمع کاری۔کیا خوب!
اچانک ایک سریلی آواز میں پیش کیا گیا تعارف توجہ کا مرکز بن گیا۔نہایت خود اعتمادی سے اپنی مادری زبان میں اظہارِ خیال اس کی شناخت قائم کر گیا۔میری آنکھوں میں ستائش تھی۔اب تک جو مسکراہٹ میرے لبوں پر رقص کررہی تھی دل میں ٹیس بن کر درد کے نغمے گانے لگی۔
” کاش! کاش!
اپنی بیٹی کا داخلہ اردو اسکول میں کردیا ہوتا۔”
خود کو لعنت و ملامت کرتی گھر لوٹ آئی۔اپنی گڑیا رانی کو نصیحت کرنے لگی”بیٹا کل اسکول کا پہلا دن ہے۔آپ اپنا تعارف خود اعتمادی سے اپنی مادری زبان میں دیجیے گا۔دنیا کا کوئی اسٹیج آپ سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔” معصومیت سے ہامی بھری”جی امی جان، ضرور۔”
میں مزید جذباتی ہو جاتی اس سے قبل عقب سے ابو نے صدا لگائی تھی "اگر آپ لوگوں کے ذہنوں میں کچھ ڈالنا چاہتے ہیں ان سے سمجھ میں آنے والی زبان میں بات کریں۔اگر آپ لوگوں کے دلوں کو چھونا چاہتے ہیں تو اس سے اپنی مادری زبان میں بات کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے