किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرک کو روک کر ڈرائیور کے پیسے چھین لینے کی واردات

ناندیڑ:17؍ستمبر ( اعتبارنیوز) 14؍ستمبر کی علی الصبح چار بجے سومٹھانہ۔ پاڑج راستہ پر 10 تا 12 افراد نے ٹرک ڈرائیور سے مارپیٹ کرتے ہوئے ٹرک کا نقصان کیا اور اس کے پاس سے 3 ہزار 800 روپئے زبردستی چھین لیے۔ ارشاد خان اسماعیل خان ساکن برگھاٹ ضلع شیونی ( مدھیہ پردیش) اپنے ٹرک نمبر MH-40-N-7517 کو ساٹھاپور سے لے کر تلنگانہ کی سمت جارہے تھے کہ 14 ستمبر کی علی الصبح چار بجے کے قریب راستہ پر لوہے کی کیل لگائے ہوئے لاٹھیوں سے ڈرا دھماکر 10 تا 12؍افراد نے ان کا ٹرک روک دیا۔ ان لٹیرے افراد نے ان کے ہاتھ میں موجود ہتھیاروں سے ٹرک کی کانچ پھوڑ دی اور سامنے کے دو ٹائر بھی پھوڑ دیئے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور سے مارپیٹ کرتے ہوئے ان کے پاکٹ میں سے 3 ہزار 800 روپئے زبردستی لوٹ لیے۔ بھوکر پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 395,341,427 کے مطابق جرم نمبر 328/2023 درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر نانا صاحب اُبالے کی رہنمائی میں سب انسپکٹر دگمبر پاٹل کررہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے