किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس کے لیے اے آئی ورکشاپ، ایم کے سی ایل کی رہنمائی میں انتظامی امور میں نئی سمت

ناندیڑ:31؍مئی ( نمائندہ اعتبار)  آج ناندیڑ کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس میں ’’مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور جدید ٹیکنالوجی کا انتظامی امور میں مؤثر استعمال‘‘ کے موضوع پر دو گھنٹے کی ایک نہایت مفید ورکشاپ منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ ایم کے سی ایل (مہاراشٹرا نالج کارپوریشن لمیٹڈ) پونے کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں ایم کے سی ایل کے علاقائی مینیجر (پونے و شمالی مہاراشٹر) جناب ونائیک کدم نے تمام حاضر پولیس افسران و ملازمین کو تفصیلی تربیت فراہم کی۔یہ ورکشاپ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار کی رہنمائی اور ایڈیشنل ایس پی کھنڈے راؤ دھرنے، ضلع ڈی وائی ایس پی ڈاکٹر اشونی جگتاپ، اور سائبر سیل کے سب انسپکٹر ماروتی چوہان کی خصوصی پہل پر منعقد کی گئی۔ مکمل ورکشاپ کے انتظامی و رابطہ کاری کی ذمہ داری ایم کے سی ایل کے ضلع کوآرڈینیٹر پنڈری ناتھ آگھاونے اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔اپنی تربیتی نشست میں ونائیک کدم نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال آج ہماری روزمرہ زندگی میں غیرمحسوس طریقے سے ہو رہا ہے، اور اگر اس کا مناسب استعمال انتظامی کام کاج میں کیا جائے تو یہ وقت کی بچت، درستگی میں اضافہ، اور عوامی خدمات کو زیادہ آسان و مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف اے آئی ٹولز کے عملی مظاہرے کے ذریعے بتایا کہ ان ٹولز کو سرکاری کاموں میں کس طرح مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایم کے سی ایل نے 1 جنوری 2025 ء سے مہاراشٹر کے مختلف سرکاری دفاتر جیسے کلکٹر آفس، ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن اور پولیس محکموں میں اے آئی پر مبنی ورکشاپس کی ایک سیریز شروع کی ہے، اور ناندیڑ میں منعقدہ آج کی ورکشاپ اس سلسلے کی 46ویں ورکشاپ تھی۔ورکشاپ میں موجود تمام افسران و اہلکاروں نے اس تجربے کو حوصلہ افزا، انتظامی امور میں مفید، اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق قرار دیا۔یہ ورکشاپ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ ’’100 دن کی عملی مہم‘‘ کے تحت پولیس محکمے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ ایم کے سی ایل نے اپنے سلور جوبلی سال کے موقع پر’’MS-CIT نے کر دکھایا کمال، دکھائی مجھے AI کی نئی دنیا‘‘ کے تھیم کے تحت اپنے کورس میں 100 سے زائد اے آئی ٹولز کو شامل کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے، جو عام سرکاری ملازمین کے روزمرہ کاموں میں نہایت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے بھی ان کوششوں کی ستائش کی ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس سے ان کے انتظامی کام پر مثبت اثر پڑے گا، اور عوام تک بہتر، آسان، اور شفاف خدمات پہنچانے میں مدد ملے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے