किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سینٹر فار ایجو کیشنل ایکسیلنس، پر بھنی کے زیر انصرام ’’منزل 2025 ‘‘ کیریئر رہنمائی پرو گرام کا انعقاد

پر بھنی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) طلبہ کے روشن مستقبل اور کامیاب کر ئیر کی منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ایک خصوصی کرئیر رہنمائی پرو گرام بعنوان "منزل 2025 ” یکم جون کو صبح 10 بجے بمقام مؤید المسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی، پر بھنی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام سنٹر فار ایجو کیشنل ایکسیلنس (CEE) کے زیر اہتمام اور شہر پربھنی کے معروف تعلیمی رہنما غلام محمد مٹھو کی قیادت میں ترتیب دیا گیا ہے ، جو شہر پربھنی میں طویل عرصے سے نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی اور ترقی کے لیے سر گرم ہیں۔
منزل 2025 ” کا مقصد دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں موجود تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع سے روشناس کرانا ہے۔ اس پرو گرام میں طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کے تعلیمی فیصلوں میں بہتر رہنمائی کر سکیں۔ پرو گرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں میڈیکل انجینئرنگ ، فارمیسی، ڈینٹل ، ویٹرنری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیکچر ز شامل ہوں گے ، جو طلبہ کو ان فیلڈ ز میں داخلے کے طریقہ کار ، داخلہ امتحانات ، ضروری قابلیت، اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، ممبئی سے تعلق رکھنے والی معروف تنظیم (Kawish) فاؤنڈیشن کی ماہر کرئیر کو نسلنگ ٹیم بھی اس پروگرام میں شریک ہو گی ، جو طلبہ کو انفرادی اور اجتماعی مشورے فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے رجحانات اور صلاحیتوں کے مطابق صحیح تعلیمی راستے کا انتخاب کر سکیں۔
صدر سی ای ای غلام محمد مٹھو نے طلباء و طالبات ،اسکول انتظامیہ ، والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ذمے داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم پرو گرام میں شرکت کریں تاکہ بچوں کو ہر پہلو سے رہنمائی میسر آسکے۔ یہ پرو گرام پر بھنی اور اطراف کے طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی منزل کے تعین میں مدد حاصل کریں اور ایک باخبر، پر اعتماد اور کامیاب مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔ مزید معلومات کے لیے یا رجسٹریشن کے لیےنجم فاروقی سر سے رابطہ کریں
– 9579837266

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے