किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قربانی کا وسیع تر تصور ہمارے پیش نظر رہے

تحریر:عارف عزیز(بھوپال)

برادران اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد، یہ عید بندوں اور خدا کے درمیان تعلق کا نایاب مظاہرہ ہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو خواب دیکھا اس کو اپنے جگر گوشے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی دینے کا عزم کرکے پورا کرنے کی کوشش کی، اس طرح اپنے پروردگار سے محبت وتعلق کی وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد کی جاتی رہے گی، قربانی کا یہ بے نظیر واقعہ جو صدیوں پہلے پیش آیا ایمان کیلئے کسوٹی سے کم نہیں ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے اللہ کے سچے بندے اپنے مولیٰ کی محبت میں بیٹے کو بھی قربان کرسکتے ہیں۔
ہمیں بھی آج کے دن جانور کے گلے پر چھری پھیرتے ہوئے مذکورہ قربانی اور اس کے جذبہ کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور رب کی مرضی ومنشاء کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کرلینا چاہئے، اسلام نے اپنے ماننے والے صاحب استطاعت لوگوں کو قربانی کا حکم دیکر ان کی ذہنی تربیت کا سامان بھی کیا ہے تاکہ وہ مال واسباب کی قربانی کے ساتھ اپنے اندر خواہشاتِ نفسانی کو قربان کرنے کی اہلیت بھی پیدا کریں لیکن تجربہ یہ ہورہا ہے کہ ہم جانوروں کی قربانی کردیتے ہیں لیکن اس قربانی سے ایثار وقربانی کا جو جذبہ مقصود ہے وہ ہم میں پیدا نہیں ہوتا۔
مسلمان کی زندگی ذاتیات وخود غرضی کی زندگی گزارنے کیلئے نہیں ہے، اسے ایک اجتماعی نظام کے تابع ہونا چاہئے اور یہ نظام مختلف قربانیوں کا متقاضی ہے وہ اس کی ذاتی زندگی ہو یا سماجی ، کاروباری ہو یا پیشہ وارانہ سب قربانی چاہتی ہیں اور سب سے زیادہ دینی واسلامی زندگی مختلف حقوق کی ادائیگی کے بغیر نہیں گزر سکتی اسلئے قربانی کے محدود تصور صرف جانور کو قربان کرنے سے ہمیں باہر نکلنا چاہئے۔
عید قرباں کے تین دن جب مسلم محلوں اور بستیوں میں قربانی کی دھوم دھام رہتی ہے تو اس دوران ہم کو اپنی شہری ذمہ داری بھی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ہمارے عقل وکردار سے برادرانِ وطن کو تکلیف نہ پہونچے صاف صفائی پر ہماری معمول سے زیادہ توجہ ہو، گوشت لانے لے جانے کے دوران ہم احتیاط برتیں کیونکہ ہمارے آس پاس ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو گوشت کھانا تو درکنار اسے دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔ ان سب باتوں کا لحاظ وخیال کرکے ہی ہم اپنی سماجی ذمہ داری بہتر طور پر نبھا سکتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے