किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اہم شخصیات کے دورۂ ناندیڑ کے پیش نظر آج متعدد راستے بند، متبادل راستے طے

ناندیڑ:26؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں 26 مئی 2025 ء کو اہم شخصیات کا ناندیڑ ضلع کا دورہ مقرر ہے۔ ان کی آمد و رفت کے قافلے کے راستوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور اس دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے، اس مقصد کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مورخہ 26 مئی 2025 ء کو صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک درج ذیل احکامات جاری کیے ہیں۔
اس مدت کے دوران قافلے کے راستے پر ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور نظم و نسق میں خلل نہ ہو، اس لیے درج ذیل راستوں پر ٹریفک کو مکمل طور پر بند کیا جاتا ہے اور متبادل راستے مہیا کیے گئے ہیں:
ٹریفک کے لیے بند کیے گئے راستے:
٭آسنہ بریج تا ہوائی اڈہ کمان، ہتوڑا چوک، چَیتنیہ نگر، شیومندر، راج کارنر تک دونوں سمتوں میں ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔
٭راج کارنر تا ورکشاپ، آئی ٹی آئی، کُیومتائی چوک، پھُولے مارکٹ، ایس ٹی اوور برج تک دونوں جانب ٹریفک بند رہے گی۔
٭گوردھن گھاٹ پل سے وزیرآباد چوک کے راستے راج کارنر کی طرف آنے والی تمام ٹریفک بند رہے گی۔
٭مہارانا پرتاپ چوک تا نائک چوک، انا بھاؤ ساٹھے کے مجسمہ تک آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔
متبادل راستے:
٭آسنہ بریج سے شَنکرراو چوہان چوک، مال ٹیکڑی، نمسکار چوک، مہارانا پرتاپ چوک، بافنا ٹی پوائنٹ کی جانب سے سفر کیا جا سکتا ہے۔
٭راج کارنر سے کسان مجسمہ، چھترپتی چوک، مور چوک، پاؤڑے واڑی ناکہ، لال واڑی انڈر بریج کے راستے آمد و رفت ممکن ہے۔
٭روی نگر، جُنا کوٹھا، گوردھن گھاٹ پل سے ناندیڑ شہر آنے والی ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لال واڑی انڈر بریج، شیواجی نگر (پیلی گرنی) تا گنیش نگر وائی پوائنٹ کی طرف روانہ ہو سکتی ہے۔
٭مہارانا پرتاپ چوک سے انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ کی طرف آنے کے لیے نندگرام سوسائٹی، دت نگر کے راستے سے آمد و رفت کی جا سکتی ہے۔
یہ احکامات صرف 26 مئی 2025 ء کو صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک عارضی طور پر نافذ العمل رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل کریں اور پولیس انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے