किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’وقف ترمیمی قانون 2025‘ کے خلاف ناندیڑ میں احتجاجی جلسہ عام کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ، 25 مئی (راست)مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف ملک بھر میں شدید مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر، تحفّظِ اوقاف کمیٹی ناندیڑ کے زیر اہتمام ہفتہ، 24 مئی کو ایک عظیم الشان ضلعی سطح کا پُرامن احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔یہ جلسہ ابتدائی طور پر مدینۃ العلوم اسکول گراؤنڈ، دیگلور ناکہ پر ہونا تھا، تاہم مسلسل بارش کے سبب مقام تبدیل کر کے انورالمساجد منتقل کیا گیا۔ موسمی رکاوٹوں کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نہ صرف اتحاد کا مظاہرہ کیا بلکہ وقف کے تحفظ کے عزم کا اعلان بھی کیا۔جلسے کے مہمانِ خصوصی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری، مولانا عمریں محفوظ رحمانی صاحب نے اجتماع سے پُرجوش خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
وقف ایک مذہبی و سماجی ادارہ ہے جو اقلیتوں کے دینی، تعلیمی، رفاہی و فلاحی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس میں سرکاری مداخلت نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ آئین ہند کے دفعات 25 تا 30 کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ہم اس ترمیمی قانون کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔”
اسٹیج پر موجود اہم شخصیات و مقررین خصوصی:
اس پُرامن احتجاجی جلسے میں کئی ممتاز علماء، قائدین اور سماجی شخصیات نے شرکت فرمائی۔ مولانا عمریں محفوظ رحمانی صاحب مقررِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں شامل تھے:
جناب رفیع الدین اشرفی صاحب (رکن، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب (امیر، وحدت اسلامی ہند و صدر، آل پارٹی فیڈریشن مہاراشٹرا)
جناب محمد شفیع صاحب (نائب صدر، SDPI)
مفتی ایوب قاسمی صاحب،مظہر الحق قاسمی صاحب، ناصر خطیب صاحب،سرور قاسمی صاحب،حافظ ہارون صاحب،مفتی احمد خان صاحب، آصف ندوی صاحب، پرویز نادر (IYF ناندیڑ ضلع پرسیڈنٹ)
تمام مقررین نے اپنے خطابات میں وقف ترمیمی قانون کو ظالمانہ اور اقلیت دشمن قرار دیا اور پرزور انداز میں اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی، ملک بھر میں آئینی دائرہ میں رہتے ہوئے پُرامن احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی۔
جلسے کا اختتام:
آخر میں اتحاد و اتفاق کے عزم کے ساتھ اجتماعی دعا کی گئی۔ عوام کی پُرامن اور منظم شرکت نے اس احتجاج کو کامیابی کی نئی مثال بنا دیا۔

منجانب:
تحفّظِ اوقاف، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کمیٹی، ناندیڑ

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے