कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:24)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ زندگی امتحانی کاپی کی طرح ہے جو ہر اُمیدوار کے پاس ہوتی ہیں۔ یہ اُمیدوار کی اپنی مرضی ہے کہ اس کو کس طرح استعمال کرتا ہے۔

٭ معاشرہ ‘ کتاب کی طرح ہوتا ہے۔ اس کتاب سے وہی سیکھا جاتا ہے جو اس میں تحریر ہوگا۔

٭ انسان‘ پنسل کی مانند ہے جو ہر سائز اور ہر رنگ کی ہوتی ہے جو اچھی لگتی ہے اور بُری بھی۔

٭ تعلیم‘ اس کی مثال قلم تراش کی طرح ہے جو پنسل کو چھیل کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

٭ وقت کی قدر کرنے والا‘ دھوکہ نہیں کھاتا ہے۔

٭ موت سے نہ ڈرو وہ زندگی کا انجام ہے اور ایک دن ضرور آنی ہے۔

٭ راستوں کی ویرانی اور دھوپ کی شدت سے ڈرنے والے منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

٭ تنہائیاں کبھی دوری پیدا نہیں کرتی البتہ ہمیں خود احتسابی کے لیے مجبور کرتی ہیں۔

٭ مایوسی سے بڑھ کر دُنیا میں کوئی بُری چیز نہیں ہے۔

٭ زندگی ایک جلتے ہوئے چراغ کی مانند ہے جو ایک نہ ایک دن بجھ جاتا ہے۔

٭ زندگی کا وہ ہر لمحہ سب سے بہتر ہے جو بغیر کسی حسرت کے گزارا ہو۔

٭ زندگی کا قافلہ رواں ہے لیکن غافل مسافر سویا پڑا ہے۔

٭ ماں کی ہمدردی کی توقع رکھنے کے بجائے ماں کا ہمدرد ہونا چاہیے۔

٭ بہتر انسان وہ ہے جو احسان کا بدلہ احسان سے دے۔

٭ ہر کام ایسا کرو کہ مر کر بھی زندہ رہو۔

٭ انسان جھوٹ بول سکتا ہے لیکن حالات جھوٹ نہیں بول سکتے۔

٭ جس انسان کے پاس کتاب ہے وہ اکیلا نہیں۔

٭ تعلیم انسان کے لیے وہی حیثیت رکھتی ہے جو سنگ مرمر کے ٹکڑے کے لیے پتھر تراشنے کا فن۔

٭ افواج کے حملے کو روکا جاسکتا ہے لیکن خیالات کے حملے کو نہیں۔

٭ بھروسہ ایک ایسا پھول ہے جو شک کی بو سونگھتے ہی مُرجھا جاتا ہے۔

٭ مایوسی ایک ایسا بادل ہے جو چھا جائے تو اُمید کے چراغ بُجھا دیتا ہے۔

٭ دِل ایک ایسا آئینہ ہے اگر بُرائی سے پاک ہوجائے تو اس میں ہر چیز نظر آتی ہے۔

٭ نیکی کا اِرادہ بدی کی خواہش مٹا دیتا ہے۔

٭ شک ایک ایسا کانٹا ہے جس کا زخم دِل پر لگتا ہے۔

٭ مصیبت کے وقت آنسو بہانا بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے