किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علمیت کا جنازہ

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

پڑوس کے بچے کو اسکول سے انعام میں معلومات کا خزانہ نامی کتاب ہی کیا ملی اس نے ہمارا رعب اور دبدبہ مٹی میں ملا دیا۔ہر وقت اس رنگین کتاب سے سوال کیا کرتا ، پہلے تو اس نے جوابات کتاب سے نقل کیے ہوئے دیے لیکن چند دنوں میں اس نے کتاب کو زبانی کر دیا ۔۔اسے ان سو اوراق کا ہر جملہ یاد تھا۔کہیں کہیں تو اس نے صفحہ نمبر بھی یاد کرلیا اور سوالات۔۔۔
آپ کچھ معلومات بھی رکھتے ہیں؟؟ ہم نے فخر سے سر ہلایا،
اچھا تو بتائیے، آپ اردو سے محبت کے فسانے سناتے ہیں۔ بچوں کے لیے سب سے پہلے نظم کس شاعر نے لکھی؟؟۔
ہم نے کہا وہ لکھی ہوگی کسی نے ،ہم نے بے ساختہ کہہ دیا علامہ۔۔ ابھی ہم نے پورا نام بھی نہ لیا تھا اس نے کہا غلط جواب،
جواب۔۔۔ اسماعیل میرٹھی۔
اچھا اردو کی پہلی مستند اور مکمل لغت کس نے مرتب کی ،یا اسے فرہنگ آصفیہ بھی کہتے ہیں؟؟
ہم کیا جواب دیتے ۔لیکن خاموش رہے تو وہ ضرور سارے محلے کو ہمارے جاہل ہونے اور ہماری لا علمی سے واقف کردے گا۔ اگر حقیقی بھائی ہوتا تو کب کا ڈانٹ ڈپٹ کر بھگا دیتے،
لیکن وہ مجھے دیدی کہا کرتا ،اور یوں ہی وہ میرا چھوٹا بھائی بن گیا تھا ،اب ٹال بھی نہیں سکتی تھی ،
ہم نے کہا فیروز شاہ نے،
یا احمد اللہ ۔۔
اس نے کہا بالکل غلط،
جواب۔۔مولانا ابوالکلام آزاد۔۔
اگلا سوال، اردو کے سب سے پہلے غزل گو شاعر؟؟؟ ہم نے کہا ،وہ ۔۔وہ۔۔۔وہ ہوگا کوئی،اگلا سوال پوچھو ۔
اس نے کہا ایک۔۔جنھیں طوطئ ہند بھی کہا جاتا ہے،
ہم نے کہا امیر خسرو۔ اس نے کہا صحیح ہے۔
اگلا سوال،
امریہ جملہ کسے کہتے ہیں؟
ہم نے کہا وہ تو بالکل زبان پر ہی ہے ،اااچھا جس جملے میں سوال پوچھے جاتے ہوں؟ ہے نا؟
اس نے کہا سر بسر غلط ،وہ استفہامیہ ہوتا ہے،
جواب۔جس جملے میں حکم درخواست یا نصیحت کی جاتی ہے اسے امریہ جملہ کہتے ہیں۔
قصیدہ کسے کہتے ہیں؟ ہم نے کہامعلوم نہیں اورکہا جاؤ جاکر ہ باہر کھیلو۔
اگلا سوال ،صنعت تضاد کیا ہوتا ہے؟
ہم نے کہا ،ہم جواب نہیں دیں گے ،اس نے کہا آپ کو اتنا بھی نہیں آتا اور مجھے پڑھائی کے لیے کہتی ہیں،تضاد ،ضد یا اپوسٹ؟( opposite words) شاعر اپنے شعر میں ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جو معنی کے اعتبار سے ایک دوسرے کی ضد ہوں الفاظ کی ضد ہوتی ہے،
ضد کسے کہتے ہیں یہ تو جانتی ہوں گی نا ؟
ہم نے ہاں تو کہہ دیا ،لیکن ہم سوچ رہے تھے،
اس نے کہا جیسے زمین ۔۔آسمان
چاند ۔۔سورج۔
امیر ۔۔غریب
ہم نے کہا بس ہوگیا ہمارا انٹرویو۔۔ آج تک صرف عورتوں نے ہی انٹرویو لیا ہے کہ کتنی پڑھائی کی؟ ابو کیا کرتے ہیں ؟ ہمارا بھی ایک بیٹا ہے ؟کب تک پڑھنا ہے؟ شادی ؟ وغیرہ۔۔ ۔ہم نے کہا ۔۔جاؤ آپ کے بابا نے چاکلیٹ لائے ہیں۔اس نے کہا آج تو آپ کے انٹرویو تو ضرور ہوگا۔ اردو کے علاوہ کچھ دوسرے سوال پر نظر ڈالتے ہیں
اگلا سوال،
اتنا تو معلوم ہوگا ،دن رات جودھا اکبر سیریل دیکھتی ہو ؟ اس شہنشاہ کا اصل نام؟
ہم نے کہا اکبر خان،
حسبِ معمول غلط
جواب۔محمد جلال الدین۔۔یا جلال الدین محمد اکبر۔۔
اگلا سوال۔ترکی کے پارلیمنٹ کا نام؟؟
معلوم نہیں ،تم تو دنیا دنیا کا سفر کر نے ہمارے ملک کے سوالات کرو؟؟ بھائی۔۔
اس کا مطلب آپ نہیں جانتے؟؟؟ ہے نا،
جواب۔ گرانڈ نیشنل اسمبلی۔۔
افف
اگلا سوال،
نظام شمسی کے کس ستارے کو صبح کا ستارہ کہتے ہیں؟؟
امممم، ہم نے تمام سیاروں کے نام لیے ،۔ عطارد،زہرہ ،زمین ،مریخ،مشتری ،زحل ،یورنیس ،اور نیپچون ۔۔۔
ہم نے کہا کہ ان میں سے ہی کوئی ایک ہوگا۔۔
تو جواب ہےےےےےے،
جواب ۔۔زہرہ یا The palnet Venus
اگلا سوال، اچھا امیر خسرو،کس بادشاہ کے دور کے شاعر تھے،
اممممم ابھی تو امیر خسرو کا سوال کیا تھا دوبارہ نہیں، کوئی اور سوال ،
جواب۔غیاث الدین بلبن۔
کشش ثقل کا نظریہ،
ہم نے کہا اسحاق نیوٹن جسے سیب کھا کر ، کھوج لگانے کی بہت جلدی تھی۔۔
اچھا بتاؤ،ریڈیو کا موجد،
وہ وہ وہ ہوگااااا دیکھو لارڑ یا ہنری وغیرہ۔ کوئی تو ،بالکل غلط
جواب ۔۔مارکونی
سوال ۔۔اور ٹی وی ، معلوم نہیں ،
جواب ۔۔جان لوگی بیٔرڈ۔
سوال۔ علم ہندسہ کا باوا آدم،
کوئی ہوگا ،آگے بڑھو ، جس نے تو بہت سوں کی نیند حرام کر رکھی ہے۔
جواب ۔۔ اقلیدس
سوال ۔ کنگارو کس ملک کی قومی نشانی۔۔
ہوگا کوئی، شاید فرانس ۔۔ یا افریقہ۔
بالکل غلط ،سر بسر غلط،
جواب ۔۔آسٹریلیا۔۔
سوال۔امریکہ کا قومی پرندہ۔۔ مور ہی ہوگا ،یا کوئی بڑا سا شاہین ہوگا۔
جواب ۔قریب قریب درست ہے لیکن جواب عقاب ہے۔
سوال۔بجلی کا بلب یا الیکٹریسٹی کا موجد
جواب ۔۔ہم اسے بھول نہیں سکتے یہ تو بنیادی ضروریات میں سے ہے، ایڈیسن ۔
جواب ۔۔لیکن بجلی کا بلب نہیں،بجلی۔۔ خیر جواب یہ بھی ہے بینجامن فرینکلن۔۔
سوال۔کلپنا چاولہ۔کون تھی۔۔
ہم کہنے لگے ، کوئی تو ہوگی۔وہ ۔۔دیکھو ۔ ایک عورت تو تھی لیکن ،یا شاید،اس نے کوئی بہت بڑا کام کیا تھا ،یاد آیا، پہلی خلا باز خاتون۔
جواب ۔۔درست ہے۔
سوال۔۔الیکٹرون کا انکشاف سب سے پہلے کس نے کیا،یا جس نے جوہر atom کو تربوز کی شکل سے تشبیہ دی۔
ہم نے کہا وہ تو پڑھے ہوئے بہت دن ہوگئے،لاک ڈاؤن کے سبب بھول گئے ہیں،اب بس بھی کردو،اچھا موبائیل کا ہاٹ اسپاٹ چاہیے؟؟ لے لو۔
جواب۔۔۔جے جے تھامسن۔۔ اور مجھے کوئی ہاٹ اسپاٹ نہیں چاہیے،
ہم نے کہا اچھا اب جے جے تھامسن کی جئے جئے کرنا بند کرو ،
اگلا سوال۔۔ریلوے انجن کا موجد۔۔
ہم۔معلوم نہیں اب بور کرنا بند کرو جاؤ اپنا کام کرو ،لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوا اور اپنے سوال جاری رکھے۔ہم نے گوگل کی مدد لینی چاہی لیکن اس نے موبائیل فون رکھنے کے لیے کہا تھا
جواب۔۔اسٹیفن سن۔۔
اگلا سوال۔۔محمد علی جناح صاحب ۔۔
ہم نے کہا قائد اعظم۔
درست جواب
اگلا سوال۔۔سنترے میں کونسا ایسڈ ہوتا ہے
ہم نے کہا ایسڈ کا پتہ نہیں،لیکن اس میں البتہ وٹامن سی ضرور ہوتا ہے۔
جواب ۔۔ سٹرک ایسڈ۔۔
سوال۔۔۔چین کا قومی کھیل؟؟
ہم۔ چین کا کھیل تو کرونا وائرس ہی تو ہے اور کیا ہوسکتا ہے؟ اب جاؤ ورنہ میں آئندہ کبھی ہاٹ اسپاٹ۔۔
جواب۔۔ٹیبل ٹینس
بس ایک دو چار سوالات۔۔
سوال۔۔دنیا کا سب سے بڑا پرندہ۔۔ اور سب سے چھوٹا پرندہ؟؟
سب سے بڑا ۔۔وہ تو ہوگا ۔عقاب ہی نا ۔ہے نا
جواب ۔۔۔ سر بسر غلط۔۔ سب سے بڑا پرندہ،شتر مرغ اور سب سے چھوٹا،ہیومنگ برڈ۔۔
سوال۔۔اچھا بتاؤ، شہر قاہرہ،مصر کا ،وہاں کونسی ندی بہتی ہے؟؟ یا اس دریا کا نام؟؟
ہم سوچ میں۔ پڑھ گئے ،ہماری معلومات کی پہنچ تو گنگا اور جمنا میں ہی پھنسی ہوئی تھی،
جواب ۔۔ ارے اتنا آسان،دریائے نیل ۔۔ اور وہاں کے پانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ گرم بھی ہوتا ہے۔۔
اگلا سوال۔۔ الیکٹرک بلب میں کونسا تار استعمال کیا جاتا ہے؟
وہ دیکھو ،اآں ،شاید تانبہ ،نہیں یاد آیا، یہ سوال کا جواب تو مجھے یاد ہی رہا کیونکہ میں نے اس کے لیے تقریباً پانچ تھپڑ کھائے تھے، ٹنگسٹن۔
درست جواب۔
اچھا اب بس، بس ایک دفعہ اسلام سے متعلق کچھ سوالات کریں گے،
سوال۔۔ مچھلی کے پیٹ میں کس ؟
ابھی سوال پورا نہ ہوا ہم نے کہا ،یونس علیہ السلام۔۔
درست جواب۔
سوال۔۔۔احد کی جنگ میں کتنے صحابہ شہید ہوئے؟
ہم نے گردن کو نہیں میں ہلایا۔۔اوں ہوں یاد نہیں
جواب۔۔ستر ۔۔70
سوال۔۔اسد اللہ کسے کہا جاتا ہے۔؟؟
ہمارے ذہن میں اسد اللہ خان غالب آیا تھا لیکن۔ ہم نے سوچا اس کا جواب تو کوئی صحابہ کرام میں سے ہوگا،ہم سوچ میں ہی تھے،اس نے جواب دے دیا،
جواب۔۔حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔
سوال۔۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو کس نے شہید کیا؟؟
ہم نے کہا آس نے اپنی تلوار میں زہر بھرا ہو تھا،اور اس نے انہیں نماز میں شہید کیا تھا۔۔ نام یاد نہیں آرہا ہے،ایک منٹ ۔۔ایک منٹ ،لیکن ہماری کھوپڑی میں جواب نہ آیا،
جواب ۔ابو لولو مردود۔۔
قرآن مجید کی سب سے بڑی اور چھوٹی سورت ؟۔۔؟
ہم نے کہا ، بڑی سورت، سورہ بقرہ ہے ۔چھوٹی ،سورہ اخلاص ہوگی ہے نا؟
جواب ۔۔چھوٹی سورت ،سورہ کوثر ہے۔۔
ہم نے کہا اب بس بھی کرو بھائی،جاؤ۔ نا
بس ایک دو سوال اور
سوال۔۔یوسف علیہ السلام کے والد کا نام؟
جواب۔ یعقوب علیہ السلام۔۔
سوال۔۔۔قرآن مجید میں کل سورت ،کل رکوع، کل منزل؟؟
جواب۔۔ایک سو چودہ سورت،چودہ رکوع اور سات منزل۔۔
قرآن مجید کا نزول کتنے سالوں میں مکمل ہوا؟۔۔
جواب۔۔23۔ ۔ تیئیس سال۔
سوال، آخری سوال، بس یہ لاسٹ سوال،
جیل کا نظام کن خلیفہ نے شروع کیا؟؟
ہم سوچ ہی رہے تھے کہ ۔۔وہ شاید ۔۔
جواب ۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ۔۔
ہم نے ہاتھ جوڑے،وہ چلا تو گیا لیکن ہمیں بہت شرمندگی محسوس ہوئی،نہ ہم د ین کی معلومات رکھتے تھے نہ ہی دنیاوی؟؟ ایک معمولی سی کتاب نے ہمیں لاجواب کردیا ؟ اور ہمیں ہماری جہالت پر کوئی افسوس نہیں تھا ہم پھر سے اپنے موبائیل فون کی دنیا میں پہنچ گئے تھے!!!
سچ کہوں تو علمیت کا جنازہ نکل رہا ہے،اور اب تو اس جنازے میں تعزیت کیلئے بھی کوئی شریک نہیں ہوتا؟؟

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close