किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

منزہ فاطمہ محمد اطہر کی دہم جماعت میں قابل فخر کامیابی

سائنس اور سوشل سائنس مضامین میں بلترتیب 97 اور 94 نمبرات لے کر اسکولی سطح پر اول مقام

پربھنی:20؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مٶیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ منزہ فاطمہ محمد اطہر نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے منزہ فاطمہ محمد اطہرکو جملہ ℅96.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ منزہ کو اردو میں 93، مراٹھی میں 94 ، انگریزی میں 91 ، ریاضی میں 97، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 97 اور سوشل سائنس میں 94 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔منزہ فاطمہ نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزوں اور تمناؤں سے نہیں جہد مسلسل سے حاصل ہوتی اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں نے منزہ فاطمہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منزہ فاطمہ پربھنی شہر کی مشہور شخصیت اور مشہور فٹبالر اطہر چاؤش کی دختر ہیں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے