कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گنیش و عید میلادجلوس کے ضمن میں ہپی کلب ناندیڑ کی چند تجاویز

ناندیڑ: 14؍ستمبر ( اعتبار نیوز) ضلع انتظامیہ کی جانب سے 13 ستمبر کو نیوجن بھون میں گنیش اُتسو اور میلادجلوس کے ضمن میں ایک میٹنگ رکھی گئی تھی۔ جس میں ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت، آئی جی ششی کانت مہاورکر ، ایس پی شری کرشن کوکاٹے، میونسپل کمشنر کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ہپی کلب ناندیڑ کی جانب سے چندتجاویز پیش کی گئیں۔ ( ۱) مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے گانے اور نعروں پر پابندی لگائی جائے۔ (۲) نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیے جائیں۔ ( ۳) گنیش منڈل، مندر اور مسجد کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، تاکہ ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی ہوسکے۔ (۴) میلاد جلوس اور گنیش وسرجن ریلی میں ڈی جے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ (۵) گنیش وسرجن اور میلاد جلوس میں سیلف والینٹرس لگائے جائیں۔ ( ۶) بہت سے علاقوں میں روڈ پر وائی فائی، الیکٹرک وائرس لٹکے ہوئے ہیں، اس کا کچھ انتظام کیاجائے،وغیرہ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے