कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زکوۃ کے ذریعے ملت سے غربت کا خاتمہ کرنے زکوۃ سینٹر انڈیا کا عزم

عبدالجبار صدیقی قومی سیکریٹری زکوٰۃ سینٹر انڈیا کا جلسہ سے خطاب

ناندیڑ:11؍ستمبر( پریس ریلیز) بتاریخ 10 ستمبر 2023 بروز اتوار بوقت صبح 11:00 بجے انور گارڈن مال ٹیکڑی روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ میں زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔پروگرام میں زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کی سرگرمیاں و رپورٹ رکھی گئیں ۔واضح رہے کہ شہر ناندیڑ میں رمضان المبارک(مارچ 2023 ) میں زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد زکوۃ کا اجتماعی نظم قائم کرنا، ملت اسلامیہ ہند کی معاشی صورتحال بدلنا ،مسلمانوں کو باوقار، خودکفیل اور غربت سے پاک امت بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت شہر ناندیڑ میں بھی زکوۃ سینٹر انڈیا کی جانب سے مقامی سطح پر مخیر حضرات سے زکوۃ جمع کی گئی تھی۔اسی ضمن میں سالانہ جلسہ جناب عبدالجبارصدیقی صاحب، سیکریٹری، زکوۃسینٹر انڈیا، دہلی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز مولانا سید آصف ندوی صاحب نائب صدر زکوٰۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کی تذکیر بالقرآن سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات جناب جاوید لطف اللہ صاحب صدر زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ نے ادا کیے۔ زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کے سیکریٹری جناب ابرار دیشمکھ صاحب نے امسال جمع شدہ زکوۃ کے حسابات سامعین کے سامنے پیش کیے ، پروگرام میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر صدیق صاحب( سابقہ صدر، ماینارٹز ڈاکٹرس اسو سیشن نے معاشرے میں ہورہے خودکشی کے مسائل پر گفتگو کی ۔حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ قاسمی صاحب ( امام و خطیب مکہ مسجد ،چوک بازار، ناندیڑ ) نے اپنے منفرد انداز میں سامعین کی رہنمائی کی۔پروگرام کا اختتام جناب عبدالجبار صدیقی صاحب، سیکریٹری زکوتہ سینٹر انڈیا کے اختتامی خطاب و دعا سے ہوا ۔اظہار تشکر محمد اکرام الدین ،خازن زکوتہ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ نے کیا۔ بعداز پروگرام مستحقین کو اسکالرشپ کے مد میں 382000 ،مواسات کی مد میں 208000 روپئے اور روزگار پروگرام کے تحت 695000 روپئےکے چیک تقسیم کیے گئے جس کی کل رقم 1285000 روپئےہے ۔ابھی زکوۃ سینٹر انڈیا ناندیڑ میں مزید درخواستیں موجود ہیں جس کا سروے اور دیگر تحقیق کے بعد ان کو بھی جلد ہی امدای چیک جاری کیے جائیں گے ۔ان شاء اللہ۔ سید یونس صاحب نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس طرح کی اطلاع زکوۃ سینٹر آف انڈیا، یونٹ ناندیڑنے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے