कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگر پنچایت سکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

استاد ثناء اللہ خان کو ریٹائرمنٹ پر باعزت الوداع

منگرول پیر: (جی ایم حسین) نگر پنچایت اردو اسکول نمبر 1میں ریٹائرہونے والے استاد ثناء اللہ خان کی الوداعی تقریب کا اہتمام اسکول فیملی نے کیا تھا، الوداعی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار، جسمانی لباس، اسکارف، مومنٹو وغیرہ کے تحائف سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ٹیچر ثناء اللہ خان نے کہا کہ اسکول سے ملنے والی عزت، پیار، اور احسان وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ موظف ٹیچر اےخلیق سحر نے کہا کہ اساتذہ اپنی زندگی میں کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، وہ ہمیشہ اپنی تعلیم کی روشنی سے بہتر طرز زندگی کو فروغ دے کر معاشرے کو تجاویز دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موظف استاد ثناء اللہ خان نے اپنی زندگی میں تعلیم کا شعلہ جگایا ہے۔ ہیڈ ماسٹر محمد شفیق اور محمد شارق نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونا روایت ہے۔ جسے ہر ملازم نے پورا کرنا ہے۔استاد عتیق الرحمن اور محمد متین نے کہا کہ آج کے دور میں اساتذہ کی بدولت معاشرہ تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمدشفیق، سابق ہیڈ ماسٹر اے خالق سحر، اساتذہ شارق علی، عتیق الرحمن منشا، کہکشاں رضوی میڈم، عبدالمتین، شاکر خان، ونائک دیوکتے وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت جنید خان نے کی، اس موقع پر تمام طلباء موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں سب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے