कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خضرا مسجد حلقہ دیگلور ناکہ ناندیڑ کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنا عطیہ خون لوگوں کی جان بچانے کے لئے دیا

ناندیڑ: 2 ستمبر( شیخ عمران )خضرا مسجد حلقہ دیگلور ناکہ ناندیڑ کی جانب سے یکم ستمبر کوبعد نماز جمعہ عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ انسانوں میں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے کام آئے ۔ اس موقع پر کیمپ کے ذمہ داران نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مساجد کے کردار کو کچھ شر پسند عناصر غلط بیان کر رہے ہیں ، مساجد امن کا گھر ہوتے ہیں یہاں انسانیت کے کام ہوتے ہیں ۔ اسی غرض سے آج یہ عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ قرآن میں کہاگیا ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا ساری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے ۔ بعد نماز جمعہ لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنا عطیہ خون لوگوں کی جان چانے کے لئے دیا ۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں مسجد نوراللہ ،مسجد نمرہ ، مسجد امام الدین ،مسجد ہلال ،مسجد کے ڈونرس ، و سون پیٹھ ضلع پربھنی سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے ساتھی و مسجد خضرا کے امام مفتی عبید صاحب نے بھی اپنا عطیہ خون پیش کیا ۔ مسلم میڈیکل ہیلپ ناندیڑ نے بھی عوام کو مہاتما جوتی با پھلے و دیگر گورنمنٹ کی اسکیموں سے واقف کروایا ۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں اقصیٰ گروپ کے معیز بھائی و نوجوان محلہ این ایس فاروقی صاحب نے اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے