किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: پورے روزے رکھنے والے بچوں اور بچیوں کا شاندار استقبال

دیولگاؤں مہی:30؍مارچ (عبدالرحمن) رمضان کامبارک مہینہ رخصت ہوا چاہتا ہے۔ ہر سال یہ برکتوں والا مہیںہ خوشیاں بکھیرتے ہوئے آتا ہے اور جب جاتا ہے تو ہر ایک کی آنکھ نم کرکے چلا جاتا ہے۔ ہر مسلمان بندہ حسبِ استطاعت اور حسبِ توفیق رمضان سے استفادہ کرتا ہے۔ رمضان کا سب زیادہ انتظار ان ننھی جانوں کو ہوتا ہے جن پر ابھی عبادات فرض نہیں ہوئیں۔ رمضان کے جانے کا غم بھی سب سے زیادہ بچوں کو ہی ہوتا ہے۔ رمضان اور روزوں کو لے کر بچے اور بچیاں بڑوں سے زیادہ پرجوش ہوتے ہیں۔ والدین اور بڑوں کے منع کرنے کے باوجود چھوٹے چھوٹے بچے روزہ رکھتے ہیں اور دن بھر سخت گرمی میں بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں۔ جبکہ بعض صحت مند اور ہٹے کٹے مسلمان روزہ رکھنے کی ہمت نہیں کرپاتے۔ بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ننھے روزہ داروں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں حسبِ استطاعت تحفے اور انعامات سے نوازتے رہیں۔ دیولگاؤں مہی کے ہر عمر کے بچوں اور بچیوں نے روزے رکھنے کا اہتمام کیا۔ پہلی جماعت سے لے کر بڑی عمر کے بچوں تک ہر ایک میں رمضان اور روزوں کو لے کر جوش و خروش دیکھنے لائق ہے۔ بہت سے بچوں اور بچیوں نے پورے کے پورے روزے رکھے۔ ایسے بچوں کو وقتاً فوقتاً ان کے اسکولوں اور مساجد میں تہنیتیں پیش کی گئیں۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو بعد نماز تراویح حافظ صاحب اور امام صاحب کو تہنیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان روزہ دار بچوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ بچیوں کا ان کے اسکولوں میں استقبال کیا گیا۔ جامع مسجد میں خواجہ غریب نواز محلہ کے ان بچوں کو رومال اوڑھا کر اور پھول دے کر تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے اب تک کے تمام روزے رکھے۔ ان میں جماعت چہارم سے حسنین آصف شیخ، دانش؛ جماعت پنجم سے حامد رضا یزدان شیخ؛ جماعت ہفتم سے ابوبکر امین شیخ، نواز ذوالفقار خان، فراز اشرف شیخ شامل ہیں۔ ضلع پریشد اُردو اسکول دیولگاؤں مہی میں اسلام پورہ اور مدینہ مسجد محلہ کے پورے روزے رکھنے والے بچوں نیز قصبے کی پورے روزے رکھنے والی بچیوں کا استقبال کیا گیا۔ ان میں جماعت دوم سے ارحان ساجد شیخ؛ جماعت چہارم سے فیض رضا نقیم شیخ؛ جماعت ششم سے ذی شان ساجد شیخ، کامران اللہ وسیم اللہ خان جبکہ جماعت ہفتم سے ریحان فاروق قریشی کے نام شامل ہیں۔ تمام روزے رکھنے والی بچیوں میں جماعت چہارم سے مہرین وسیم اللہ خان، جماعت ششم سے آمنہ انیس شیخ، انعم ناز مزمل شیخ، شفا رئیس شیخ، ادیبہ جنید قریشی، مرجینا انصار قریشی جبکہ جماعت ہفتم سے نازیہ ضیا سید کے نام شامل ہیں۔ ان بچوں اور بچیوں کا حوصلہ بڑے بڑوں کے لیے قابلِ تقلید ہے اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ادارہ اعتبار نیوز ان تمام روزہ دار بچوں و بچیوں اور ان کے سرپرستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور دونوں جہانوں میں ان کی کامیابی و کامرانی اور عزت و سربلندی کے لیے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے