किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:15)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اپنے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ہمیشہ زندہ رکھیے ورنہ مفاد پرست آپ کو کاغذ کی طرح استعمال کریں گے۔

٭ علم سے دوٗری ہونے کی وجہہ سے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔

٭ ہر انسان میں کچھ نہ کچھ صلاحیت ضرور ہوتی ہے انھیں پہچان کر اپنی شخصیت کو نکھاریں۔

٭ کامیابی اسی کو حاصل ہوتی ہے جو جدوجہد کرتا ہے ‘ چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔

٭ ہر اچھی سوچ پر عمل کامیابی کی ضامن ہے۔

٭ اپنا پیسہ اور وقت صحیح جگہ استعمال کیجیے۔

٭ غصہ تھوڑی دیر کی اور غرور ہمیشہ کی ہی دیوانگی ہے۔

٭ اچھی کتاب انسان کا بہترین سرمایہ ہے۔

٭ خواہشات کی یلغار انسان کو کمزور کردیتی ہے۔

٭ ہمارا آج کا کام کل کے لیے تاریخ ہے۔

٭ جن لوگوں کے خیالات اچھے ہوتے ہیں وہ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔

٭ دُنیا میں سب سے مہنگی چیز عزت ہے۔

٭ شرافت کا اندازہ عقل اور ادب سے کیا جاتا ہے۔ حال سے ‘ نسب سے نہیں۔

٭ تکبر علم کا‘ اور غصہ عقل کا دُشمن ہے۔

٭ جو شخص منزل سے ایک قدم پیچھے ہٹا وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

٭ زندگی کے سفر میں کچھ نہ کچھ بکھیرتے جاؤ تاکہ جب واپس پلٹو تو ایک باغ پاؤ۔

٭ علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت برستی ہے۔

٭ بے حسی آدھی موت ہے۔

٭ اخلاق ایک ایسا پھول ہے جو کبھی نہیں مُرجھاتا۔

٭ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو پسند کریں تو آپ پہلے خود اِن کے لیے پسندیدہ بنئے۔

٭ اپنی ہر غلطی سے ایک نیا سبق حاصل کیجیے ‘ دُنیا کے عقل مند یہی کرتے تھے۔

٭ آپ ہنسئے ضرور لیکن کسی کی ہنسی اُڑانے کے لیے ہر گز مت ہنسئے۔

٭ ایسے آنسوؤں کو اپنی آنکھوں میں ہی جذب کر لو جو کسی کی خوشی میں رُکاوٹ بنتے ہوں۔

٭ اپنے زخم ہر گز بھی انھیں مت دِکھاؤ جن کے پاس تمھارے زخموں کو بھرنے کے لیے میٹھے الفاظ کا مرہم بھی نہیں ہے۔

٭ اعتماد ایک روح کی طرح ہوتا ہے‘ ایک بار چلا جائے تو پھر واپس نہیں آتا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے