कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھی روزہ دار اشنا نورین کا پہلا روزہ

پربھنی: 18؍مارچ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اشنا نورین بنت مرحوم عبدالنجیب انصاری ساکن مومن پورہ پربھنی نے 10 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اسلامی فریضہ روزہ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر دادا عبدالحبیب انصاری(موظف مدرس ضلع پریشد اسکول)، چاچا محمد شعیب انصاری، محمد شکیب انصاری،عبدالمجیب انصاری، ماما محمد ندیم انصاری، قالو حاجی نثار احمد انصاری پاتھری، محمد اظہر انصاری، و دیگر عزیزواقارب نے مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی اس معصوم روزہ دار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی دنیا وآخرت کی تمام کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے،اللہ تعالیٰ اس ننھی روزہ دار کے جذبے کو قبول فرمائے، اس کے ایمان کو مزید مضبوط کرے، اور اسے دین کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے