कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 12 حیدر باغ میں طالبات کو مفت سائیکل کی تقسیم کا انعقاد

ناندیڑ: 18؍مارچ ( نامہ نگار) ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے پرائمری اور ہائی اسکول نمبر 12، حیدر باغ میں طالبات کو مفت سائیکل کی تقسیم کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد طالبات کو تعلیم کے لیے سفر میں آسانی فراہم کرنا اور انہیں مزید خود مختار بنانا تھا۔اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ ناندیڑ کے محکمۂ تعلیم کے افسر جناب وینکٹیش چودھری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ جناب سندیپ لبھڑے اور جناب ڈھاوڑے بھی پروگرام میں موجود رہے۔ اسکول کے صدر مدرس جناب راجہ پٹیل عبدالمطلب نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی افسر جناب وینکٹیش چودھری نے کہا۔ طالبات کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ فاصلے کی وجہ سے کئی بچیاں تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں، لیکن مفت سائیکل کی تقسیم سے انہیں اسکول آنے میں آسانی ہوگی اور ان کا تعلیمی سفر بغیر کسی دشواری کے جاری رہے گا۔ امید ہے کہ تمام طالبات اپنی تعلیم پر توجہ دے کر ایک کامیاب مستقبل کی طرف گامزن ہوں گی۔یہ فلاحی اقدام طالبات کے لیے نہ صرف ایک بڑی سہولت فراہم کرے گا بلکہ انہیں تعلیم کی راہ میں آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دے گا۔ والدین اور طالبات نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خوب پذیرائی کی۔ پروگرام کی نظامت نازیہ تبسم نے کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے اساتذہ مہ جبین بیگم وہ نکہت پروین نے انتھک محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے